امریکی ٹی وی چینل سی این این نے چین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعہ چینی کمپنی سدرن ایئرلائنز کی فلائٹ سی زیڈ 8805 میں پیش آیا


چین کے ایک ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامی صورت حال دیکھنے میں آئی جب ایک مسافر نے اڑان کے لیے تیار جہاز کے انجن میں سِکے پھینک دیے۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این نے چین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعہ چینی کمپنی سدرن ایئرلائنز کی فلائٹ سی زیڈ 8805 میں پیش آیا۔ جہاز نے جنوبی شہر سنیا سے صبح 10 بجے بیجنگ کے لیے روانہ ہونا تھا۔ چینی میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملے کا ایک رکن مسافر کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے ۔
جس کے بارے میں یقین تھا کہ انہوں نے انجن میں سکے پھینکے ہیں۔ویڈیو میں فلائٹ اٹینڈنٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’انجن میں کتنے سکے ڈالے گئے ہیں۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی چیکنگ کے دوران سِکوں کو تلاش کر کے نکال لیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی تعداد کتنی تھی۔سِکوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جہاز تقریباً چار گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا گیا ۔پولیس نے مسافر کو ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- an hour ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 4 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 13 minutes ago







