جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب حکومت کی ارفع کریم آئی ٹی ٹاور ٹو منصوبے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے زیر صدارت اجلاس میں عوام کو مفت وائی سروس فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت کی   ارفع کریم  آئی ٹی ٹاور ٹو  منصوبے کی منظوری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب حکومت نے لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو کی تعمیر اور عوام کو مفت وائی سروس فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سی بی ڈی کے سی ای او عمران امین نے آئی ٹی سٹی اور لاہور نالج پارک پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پروجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا، مائیکرو سوفٹ، اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کے لیے مدعو کیا جائے، پنجاب حکومت دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کرے گی۔ پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لیے حکام کو فوری رابطوں کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے لاہور میں فری وائی پائلٹ پروجیکٹ کی بھی منظوری دی جس کے تحت لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پروجیکٹ کا آغاز 2 ہفتے میں کردیا جائے گا، اس منصوبے کے تحت شہر بھر میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں، ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی سروس شروع کی جائے۔

 

علاقائی

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ

لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.5شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق مالا کنڈ، بٹ خیلہ سوات ، مینگورہ اور شانگلہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 151 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

ذرائع کے مطابق کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشہ  کی  منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے وکیل نے انسداد منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

ملزمہ کے وکیل نے انسداد منشیات کیس میں ضمانت کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ  شرقی کی عدالت میں دائر کی تھی جس پر سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔ 

بعد ازاں ملزمہ کے وکیل نے فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کردیا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت میں اہم شواہد کو نظر انداز کیا۔ 

یاد رہے کہ کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف پولیس نے امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جب کہ کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کو دھمکیاں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی، دانیال عزیز پر فرد فرم عائد

دانیال عزیز پر الیکشن کے روز پولیس کو دھمکیاں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کو دھمکیاں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی، دانیال عزیز پر فرد فرم عائد

پولیس کو دھمکیاںدینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

دانیال عزیز کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شکر گڑھ کی عدالت میں ہوئی، جس دوران سینئر سیاستدان دانیال عزیز عدالت میں پیش ہوئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سینئر سیاستدان دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی۔

دانیال عزیز پر الیکشن کے روز پولیس کو دھمکیاں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ تھا۔دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ دانیال عزیز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 نارووال سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے تھے اور الیکشن کمیشن نے بھی دانیال عزیز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll