جی این این سوشل

دنیا

مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا کر اسرائیل صورتحال کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے، اردن

رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں رسائی کو محدود کرنے کے اسرائیل کے اعلان کردہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں، اردنی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی  لگا کر اسرائیل صورتحال کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے، اردن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے رمضان المبارک کے دوران اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل صورتحال کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے ایمن صفادی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں رسائی کو محدود کرنے کے اسرائیل کے اعلان کردہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے ویٹیکن کے وزیر خارجہ آرچ بشپ پاؤل گیلاگھر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم خبردار کرتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنا آگ سے کھیلنا ہے،اردن فلسطینیوں کے اس موقف کی حمایت کرتا ہے کہ غزہ میں پہلے ہی جنگ اور بھوک کا سامنا کرنے والے مسلمانوں پر اس طرح کی پابندیاں عائد کرنا عبادت کی آزادی پر حملہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں نمازیوں کو اپنے مذہبی فرائض ادا کرنے کی اجازت نہ دینا اور مسجد اقصیٰ میں داخلے کی آزادی کو محدود کرنا یہ سب صورتحال کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے جس کے بارے میں ہم خبردار کر رہے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں عرب سرزمین پر یہودی آباد کاری کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ میں فلسطینی بھوک سے مر رہے اور اسرائیل خوراک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ خواتین اپنے بچوں کے لیے خوراک تلاش کرنے سے قاصر ہیں، 5ماہ گزر گئے اور دنیا انسانی وقار و احترام کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔

کھیل

چیمپئن ٹرافی کے انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا

آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، پریکٹس میچز ، وینیوز اور ٹکٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کرے گی جبکہ پی سی بی حکام وینیوز کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئن ٹرافی کے انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی  وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کاجائزہ لینےکے لئے آئی سی سی کااعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق آئی سی سی کے وفد میں مختلف شعبوں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہوں گے، آئی سی سی وفد لاہور، راولپنڈی اور کراچی کا دورہ کرے گا اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ آئی سی سی اگلے ایک دو روز میں پی سی بی سے شیڈول شئیر کرے گی۔

آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، پریکٹس میچز ، وینیوز اور ٹکٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کرے گی جبکہ پی سی بی حکام وینیوز کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جلسے میں شرائط کی خلاف ورزی پر مقدمے کی تیاری

وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں بنائے گئے پرامن اجتماع اور امن عامہ کے قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کی  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف  جلسے میں شرائط کی خلاف ورزی پر مقدمے کی تیاری

وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی جلسے میں شرائط کی خلاف ورزیوں پر پُرامن اجتماع اور امن عامہ بل کے تحت پاکستان تحریک اںصاف کے رہنماں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاری کر لی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں بنائے گئے پرامن اجتماع اور امن عامہ کے قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسلام آباد پولیس نے مذکورہ قانون کے تحت پی ٹی آئی کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کرلیا۔گزشتہ روز سنگجانی کے مقام پر ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں شرائط کی خلاف ورزی پر عمر ایوب سمیت 28 پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

شرائط کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ اعلیٰ افسران کی منظوری کے بعد تھانہ نون ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔استغاثہ کے مطابق پولیس نے روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا جس پر کارکنوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے باعث ایس ایس پی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔

استغاثہ کے مطابق، مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، عامر مغل، زرتاج گل اور شعیب شاہین کو بھی نامزد کیا جائے گا، جبکہ متعدد نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں نامزد کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرامن احتجاج اور امن عامہ سے متعلق ایکٹ 2024 منظور کیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد میں جلسے یا جلوس کے لیے ضابطہ اخلاق بھی تبدیل ہوگیا تھا۔

ایکٹ کے مطابق اسلام آباد میں بلا اجازت جلسہ کرنے پر 3 سال قید، دوسری بار غیرقانونی جلسے پر 10 سال قید ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 7  کیسز رپورٹ

7 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سیزن میں اب تک کیسز کی تعداد 111 ہو گئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 7  کیسز رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 مریض سامنے آئے ہیں۔

حکام کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سیزن میں اب تک کیسز کی تعداد 111 ہو گئی ہے۔

دارالحکومت کے دیہی علاقوں سے 79 اور شہری علاقوں سے 32 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 17 اور کیپیٹل ہسپتال میں 5 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے تھے جس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 کیسز سامنے آئے جب کہ ایک ہفتے کے دوران 81 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح رواں سال اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll