پاکستان
سول سوسائٹی کا جموں وکشمیر پر انڈیا کے غیر قانونی تسلط کے خاتمے کا مطالبہ
کشمیریوں نے آج آزاد جموں و کشمیر کے پہلے منتخب صدر کے ایچ خورشید کی آج 36 ویں برسی منائی
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی نے جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خاتمے اور دفعہ 370اور 35Aکی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کاسلسلہ فوری بند کرانے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں وکشمیر کے بارے میں ہٹ دھرمی پر مبنی موقف اور اس دیرینہ تنازعے کے حل سے مسلسل انکار پر بھارت پر کڑی تنقید کی۔
حریت کانفرنس نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے پر زوردیا۔
کشمیریوں نے آج آزاد جموں و کشمیر کے پہلے منتخب صدر کے ایچ خورشید کی آج 36 ویں برسی منائی اور کشمیر کاز اور حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہدمیں انکی نمایاں خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
یاد رہے کہ معروف رہنما کی یاد میں آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں ۔
پاکستان
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے
محکمہ پاسپورٹ نے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے، قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، کوئی بھی پاکستانی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکتا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔
دنیا
پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے
ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے یمن کے قریب خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) پاکستان نیوی کے ایک بیان کے مطابق، پی این ایس ذوالفقار کو ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے دوران یمن کے قریب خلیج عدن میں ایرانی ماہی گیر کشتی ال محمدی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔
ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی، پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر زخمی ماہی گیر کو طبی امداد فراہم کی جس نے کشتی کے انجن کی مرمت کے دوران اپنا ہاتھ شدید زخمی کردیا تھا۔
تجارت
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کردیا گیا
مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پہاڑ ٹوٹ گیا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کردیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اضافہ کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار