جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو بھی اڈیالہ جیل ملاقات سے روک دیا گیا

خط میں پنجاب حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل کا دورہ منسوخ کردیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو بھی اڈیالہ جیل ملاقات سے روک دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی : میڈیا ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سےملاقاتوں پر پابندی محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈا پور  کو بھی  اڈیالہ جیل آنے سے منع کردیا ہے اور اس حوالے سے پختونخوا ہ  حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل کو باقاعدہ خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

خط میں پنجاب حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل کا دورہ منسوخ کردیں، کیونکہ سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جیل میں ملاقاتوں پر پابندی ہے۔

جرم

اے این ایف کے منشیات سمگلنگ کے خلاف آپریشنز، 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی میں کوریئر آفس میں اٹلی بھیجے جانے والے پارسل سے 320گرام آئس برآمدکی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این ایف کے منشیات سمگلنگ کے خلاف آپریشنز، 4 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکاٹکس فورس نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک گیر 5 کارروائیوں میں 32 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان گرفتارکر لیے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں کوریئر آفس میں اٹلی بھیجے جانے والے پارسل سے 320گرام آئس برآمدکی گئی۔حیات آباد پشاور میں ملزم سے 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔

لیک ویو پارک اسلام آباد کے قریب ملزم سے 9.6کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔لاہور میں واہگہ کے قریب ملزم سے 9کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔

بابو صابو انٹرچینج لاہور کے قریب ملزم سے 1.2کلو گرام چرس اور 270گرام افیون برآمد کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ: مصر کیساتھ رفاح کی سرحد تاحال بند، امدادی اداروں کو قحط کا خدشہ

امدادی ٹیمیں ہر جگہ ہرممکن طور سے لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اقوام متحدہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: مصر کیساتھ رفاح کی سرحد تاحال بند، امدادی اداروں کو قحط کا خدشہ

غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے مابین شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ امداد پر پابندیوں اور محفوظ رسائی میں مشکلات کے باعث علاقے میں قحط کا خطرہ برقرار ہے۔

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ امدادی ٹیمیں ہر جگہ ہرممکن طور سے لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم مصر کے ساتھ رفاح کی سرحد تاحال بند ہے اور جنگ کے باعث اسرائیل کے ساتھ کیریم شالوم کی سرحد تک محفوظ رسائی میسر نہیں۔

حالیہ دنوں غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے مابین لڑائی میں مزید شدت آ گئی ہے۔

شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ اور جنوبی شہر رفاح میں لڑائی کے باعث امداد کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 450000لوگ غزہ سے انخلا کر چکے ہیں جبکہ اسرائیل کے احکامات پر شمالی غزہ سے مزید ایک لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انرا کا کہنا ہے کہ لوگ تحفظ کی تلاش میں جہاں جگہ ملے وہیں کا رخ کر رہے ہیں تاہم غزہ میں تحفظ نام کی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی۔

انرا نے بتایا ہے کہ سات ماہ سے جاری جنگ اور خوراک و طبی سہولیات کی شدید قلت کے باعث غزہ میں کم وزن بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ ادارے نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پناہ گزین گھرانے میں پیدا ہونے والی بچی کے بارے میں بتایا ہے جس کا دو ہفتے کی عمر میں وزن دو کلوگرام سے بھی کم ہے۔

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت اور انہیں خوراک مہیا کرنے میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ ادارے نے لوگوں کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے مقوی کھجوریں مہیا کی ہیں۔ ان میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہیں کئی روز سے خوراک میسر نہیں آئی تھی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ بچوں میں غذائی قلت انتہائی تیز رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ دو سال سے کم عمر کے ایک تہائی بچے غذائی قلت یا جسمانی کمزوری کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کے پاس غزہ بھر کی 22 لاکھ آبادی کو امداد مہیا کرنے کے ذرائع موجود ہیں تاہم اس کے لیے جنگ بندی ہونا ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈاپور  کی جی ایچ کیو  حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کل حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور  کی جی ایچ کیو  حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور

وزیراعلیٰ خیبر  پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے  ضمانت کی درخواستوں  پر سماعت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور  کی  11 مقدمات میں  ضمانتیں منظور کیں۔

علی امین گنڈاپور کی تھانہ سول لائنز میں درج مقدمے میں ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو کل حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll