Advertisement
ٹیکنالوجی

جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم کے موبائل فون سے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر لی گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 13th 2024, 4:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کوئٹہ: ایف آئی اے ایجنسی نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کے مطاق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ایک کارروائی میں آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم تیمور شاہ نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

ملزم تیمور شاہ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر جعلی اکاؤنٹس اور پیجز بنا رکھے تھے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم کو ژوب سے گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ اس دوران ملزم کے موبائل فون سے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔

Advertisement