Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف  نے غزہ میں امن کی کوششوں میں قطر کے تعاون کو سراہا

وزیراعظم پاکستان  شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قطر کے ساتھ قریبی اور برادارنہ تعلقات ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 14th 2024, 11:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف  نے غزہ میں امن کی کوششوں میں قطر کے تعاون کو سراہا

وزیراعظم پاکستان  شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قطر کے ساتھ قریبی اور برادارنہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مابین معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی

وزیراعظم شہباز شریف  نے غزہ میں امن کی کوششوں میں قطر کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی غزہ میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement