Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئِ سے مزید 20سیٹیں چھیننے کا منصوبہ بن چکاہے ، عمرایوب

آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب آئے گا اور غریب لوگ غریب تر ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 15th 2024, 8:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئِ سے مزید 20سیٹیں چھیننے کا منصوبہ بن چکاہے ، عمرایوب

اسلام آباد :تحریک انصاف کے مرکز رہنما عمر ایوب نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف سے مزید 20سیٹیں چھیننے کا منصوبہ بن چکا ہے ،یہ اسمبلی میں اپنی مرضی کے لوگ لانا چاہتے ہیں تاکہ اپنی مرضی سے قانون سے سازی کرسکیں ۔

عمر ایوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی بینچز پر بیٹھے لوگ فارم 47 کے بینیفشریز ہیں۔ ان کے امیدوار 202 نشستیں جیت رہے تھے ۔مینڈیٹ چوری کیا گیا اور وہ اس کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر ہمارا حق نہیں دیا جا رہا۔ ہم اس پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔
 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عمر ایوب نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو فی الفور مستعفی ہونا چاہیے، الیکشن کمشنر صاف شفاف الیکشن کروانے میں ناکام رہا، 8 سے 9 کروڑ روپے کے بیلیٹ پیپر فروخت ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری دو ہفتے سے رسائی بند کی گئی ہے، یہ ایک ڈرامہ ہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے، بشریٰ بی بی کو چھوٹے سے کمرے میں محصور کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب آئے گا اور غریب لوگ غریب تر ہوں گے۔

Advertisement
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • ایک دن قبل
Advertisement