سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے اصل ہیرو ہیں جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کیں


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے متحد ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور استحکام کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔
انہوں نے اتوار کے روز سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے اصل ہیرو ہیں جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔
وزیر دفاع نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے بعض عناصر کی جانب سے شہداء کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی بھی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے اور ایک سیاسی جماعت نے عالمی مالیاتی فنڈ کو خط لکھا ہے جو قابل ِ افسوس ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور اسے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین استعمال کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سہولت کاروں کا سراغ مل گیا ہے اور پاکستان نے افغانستان کی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں انہیں پاکستان میں نہیں رہنے دیا جائیگا۔

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- a day ago

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
- a day ago

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 14 minutes ago

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- 21 hours ago

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
- a day ago

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- 20 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- a day ago

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- a day ago

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 27 minutes ago

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- 21 hours ago

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 21 minutes ago

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- 19 hours ago




.jpg&w=3840&q=75)




