جی این این سوشل

پاکستان

سنی اتحاد کونسل کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

مخصوص نشستیں ملنا ہمارا حق ہے یہ معاملہ جب سپریم کورٹ میں آگے جائے گا تو سیٹیں ضرور ملیں گی، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اس وقت کے جو حالات تھے اس کی مناسبت سے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ ملنے فیصلہ بلکل ٹھیک تھا، درست فیصلہ تھا،ہم لوگ تو اپنی پارٹی کےلئے کوشش کر رہے تھے، اپنے نشان کےلئے کوشش کر رہے تھے، اپنے نشان پر الیکشن لڑنا چاہتے تھے، سپریم کورٹ کو خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ہمارے ساتھ بہت مسائل ہو سکتے ہیں،مخصوص نشستیں ملنا ہمارا حق ہے یہ معاملہ جب سپریم کورٹ میں آگے جائے گا تو سیٹیں ضرور ملیں گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس وقت کے حساب سے درست فیصلہ تھا، سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی پارٹی کو اس کی جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ تشستیں نہں مل سکتیں۔  ہماری مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں مل سکتیں۔

ان کا کہناتھا کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر تھے اس لیے انہیں ٹکٹ نہیں دیا، جو شخص گورنر ہو وہ دو سال تک کسی عہدے کے لیے الیکشن نہیں لڑ سکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی ورکرز کو ہی ٹکٹ ملے اور پارٹی کے فیصلے حتمی ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کے سارے فیصلے کرتے ہیں۔

تجارت

تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، وزیر خزانہ

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے،ہمارے ایجنڈے میں نجکاری شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں پری بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے طویل پروگرام کے مذاکرات ہوںگے۔ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے۔ہمارے ایجنڈے میں نجکاری شامل ہے ،اس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بھی ہوگی، ایسی کوئی بات نہیں کہ ہم صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت میکرو اکنامک استحکام نظر آ رہا ہے، روپے کی قدر مستحکم اورافراط زر میں کمی آرہی ہے، پچھلے 8 سے 10 ماہ میں میکرو اکنامک اشاریے صحیح سمت میں بڑھ رہے ہیں، مالیاتی سطح پر نظم و ضبط آیا ہے ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے 2 سے 3 مہینے سرپلس تھا لیکن اس مالی سال کا مجموعی خساری میں کمی ہوئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے، کل مذاکرات کا آغاز ہوگا، آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ ہوا، نگران حکومت کو بھی پورا کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے ذمہ داری دکھائی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم توانائی کے شعبے میں کام کر رہے ہیں، اس میں بھی عمل در آمد اور اصلاحات شامل ہیں، ہم نے ڈسکوز کو آگے لے کر جانا ہے تو ہم نے ان کے بورڈز کو تبدیل کردیا اور اس میں نجی شعبے کے لوگوں کو لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی، انرجی اور پرائیویٹائزیشن پر کام کرنا ہے، ہم نے کہیں نہ کہیں سے ٹیکس نیٹ کا آغاز کرنا ہے، تاجروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

زمین ایک طاقتور مقناطیس طوفان کا سامنا کر رہی ہے،سپارکو

سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب ہورہا ہے، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زمین ایک طاقتور مقناطیس طوفان کا سامنا کر رہی ہے،سپارکو

پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو (اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیر ریسرچ کمیشن) کا کہنا ہے کہ زمین ایک طاقتور مقناطیس طوفان کا سامنا کر رہی ہے،سپارکو اعلامیہ، سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب ہورہا ہے۔

سپارکو کے مطابق سورج سے آنے والا یہ شمسی طوفان 10 مئی کی رات شروع ہوا جو اگلے 48 تا 72 گھنٹوں تک اثرانداز رہے گا۔ اس شدت کا طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے۔

سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ شمسی طوفان کی وجہ سے روشنیوں نے جنم لیا جنہیں اٹلانٹا اور جنوبی افریقا تک دیکھا گیا، سپارکو اس شمسی طوفان پر اپنےآلات کی مدد سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس طوفان کے اثرات سیٹلائٹ اور مواصلات پر ہوتے ہیں، پاکستان میں اس شمسی طوفان کے اثرات کےامکانات کم ہیں، طوفان کی وجہ سورج میں اضافی اخراج ہے جو شعاعوں اور مواد پر مشتمل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے۔

مذاکرات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں صارفین کو بجلی پیداواری لاگت پر مہیا کی جائے گی، آٹے پر بھی سبسڈی دی جائے گی، وزرا اور دیگر کی مراعات کم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھتے ہوئے کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پُرتشدد رخ اختیار کرگئی تھی، کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات سے معطل رہی، دارالحکومت مظفرآباد میں کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال جاری تھی۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے واضح اعلان کیا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پر سو فیصد عملدرآمد نہیں ہوگا تب تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔

جبکہ میرپور میں گزشتہ روز مظاہرہ خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا تھا، مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی تھی، گولی لگنے سے سب انسپکٹر عدنان قریشی شہید ہو گئے تھے، مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس پی خاورعلی ، تحصیلدار رضوان لطیف سمیت 28اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll