Advertisement

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی بھی اپ گریڈ ہوگا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں فراہم کردہ سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 19th 2024, 9:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی بھی اپ گریڈ ہوگا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کو اپ گریڈ کرنے کے لئے سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق منگل کو اپنے دورے کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں فراہم کردہ سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مختلف انکلوژر اور باکس کا بھی معائنہ کیا اور شائقین کرکٹ کے نئے ویو کو بہتر بنانے اور انکلوژر کے حفاظتی جنگلے مزید آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ نشتوں کو بہتر اور آرام دہ ہونا چاہیے، سٹیڈیم کی عمارت کو بہتر اور خوبصورت بنایا جائے، سٹیڈیم کی دیکھ بھال پر مستقل و خصوصی توجہ دی جائے ۔

Advertisement