چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 85.83 فیصدکی نموریکارڈ
ملک کو1.354 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا


اسلام آباد: ملک میں چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 85.83 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 سے لیکر فروری 2024 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو2.517 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 85.83 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.354 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 3.932 ملین میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.546 ملین میٹرک ٹن تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 472135 میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمد سے ملک کو539.42 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.43 فیصد زیادہ ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 11 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago



