اگر ڈونلڈ لو سچا ہے تو یہ مقدمہ ہی جھوٹا ہے، اگر ڈونلڈ لو جھوٹا اور یہ سچے ہیں تو ان کا مقدمہ ہی ختم، رہنما پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ڈونلڈلو نے عمران خان کو بری کرنے کا بیان دیا، ان کے بیان کے مطابق تو سائفر تھا ہی نہیں، اگر یہ سچے ہیں تو ڈونلڈ لو جھوٹ بول رہے ہیں۔کل عمران خان کا موقف ثابت ہو گیا، اب یہ کیس واضح ہو چکا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے عمران خان کو بری کرنے والا بیان دیا ہے، ڈونلڈ لو کے مطابق سائفر ہے ہی نہیں۔ امریکی سیکریٹری ڈونلڈ لُو نے سچ بولا ہے تو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس واپس ہونا چاہیے۔اگر ڈونلڈ لو سچا ہے تو یہ مقدمہ ہی جھوٹا ہے، اگر ڈونلڈ لو جھوٹا اور یہ سچے ہیں تو ان کا مقدمہ ہی ختم۔
بابر اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت چوری کے مینڈیٹ سے بنائی گئی ہے، یہ سلیوٹ مار حکومت ہے، یہ پہلے سلیوٹ مارتےہیں ڈونلڈ لو کو۔سائفر پر عمران خان کا مؤقف کل ثابت ہوگیا، کل ڈونلڈ لو نے تسلیم کیا کہ ہم نے سازش نہیں کی اور سائفر جھوٹا ہے اور ساتھ ہی کہا کہ پاک -یران گیس پائپ لائن منصوبہ پر امریکہ پوری کوشش کرے کا کہ یہ نہ نبے، یہ مداخلت نہیں تو کیا ہے؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈلو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں بیان دیا تھا کہ سائفر سازش سراسر جھوٹ ہے، امریکا کا عمران خان حکومت کے خاتمے میں کوئی کردار نہیں ہے۔
ڈونلڈ لو نے کہا تھا کہ میں اس نکتے پر بہت واضح جواب دینا چاہتا ہوں، یہ الزامات، یہ سازشی تھیوری، جھوٹ ہے، یہ سراسر جھوٹ ہے، میں نے اس حوالے سے پریس رپورٹنگ کا جائزہ لیا ہے جسے پاکستان میں سائفر کہا جاتا ہے جو مبینہ طور پر یہاں کے سفارت خانے سے لیک ہونے والی سفارتی کیبل ہے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 8 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 4 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 4 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago
