جی این این سوشل

پاکستان

پرویز الہیٰ کے ساتھ اڈیالہ جیل می پنجاب حکومت کا رویہ تشویش ناک ہے، محمد علی سیف

اگر پرویز الہیٰ پر تشدد ثابت ہوگیا تومریم نواز کیخلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پرویز الہیٰ کے ساتھ اڈیالہ جیل می پنجاب حکومت کا رویہ تشویش ناک ہے، محمد علی سیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ اڈیالہ جیل می پنجاب حکومت کا رویہ تشویش ناک ہے، خیبر پختونخواہ کی میڈیکل ٹیم کو چوہدری پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ہمیں شدید تشویش ہے کہ مریم نواز ذاتی انتقام لے رہی ہیں اور ان کی ظالمانہ و آمرانہ حکومت سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے، مریم نواز کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر پرویز الہیٰ پر تشدد ثابت ہوگیا تو آپ کیخلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے۔ 

بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ کیساتھ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے اور ان تک رسائی ممکن بنائی جائے۔ مریم نواز کو بین الاقوامی قوانین کے تحت تشدد کا مرتکب ٹھہرائیں گے جس میں جسمانی ، ذہنی اور جذباتی تشدد جرم ہے۔

ترجمان کے پی حکومت نے مزید کہا کہ پنجاب کی جیل میں بانی پی ٹی آئی اور پرویز الہیٰ سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی حفاظت اور تحفظ پر ہمیں تشویش ہے۔

پاکستان

وزیر اعظم کی مستونک دھماکے کی مذمت، بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس

دہشتگردوں کا سکول پر دھماکا بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم  کی مستونک دھماکے کی مذمت، بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا سکول پر دھماکا بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، دہشتگرد ایسے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی اسکول پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے دھماکے میں بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ذمہ داران کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ، دہشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطری کاروباری رہنماؤں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف سے  قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے شیخ فیصل بن قاسم الثانی کی سربراہی میں قطر بزنس مین ایسوسی ایشن (کیو بی اے) کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہء خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اہداف کی نشاندہی پر زور دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطری کاروباری رہنماؤں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام کی حیثیت سے توانائی، انفراسٹرکچر اور دیگر اہم اقتصادی پراجیکٹس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

وفد نے پاکستان کے اقتصادی منظرنامے اور بالخصوص توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے آئندہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران پاک قطر اقتصادی تعلقات اور اس حوالے سے مزید ممکنہ تعاون کا جائزہ لیا جو دونوں ممالک میں روزگار کی تخلیق، اختراعات اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

کیو بی اے وفد نے وزیر اعظم کی دعوت کا مثبت جواب دیا اور پاکستان کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں گہری دلچسپی دکھائی۔ وزیر اعظم اور قطری وفد نے اقتصادی استحکام اور ترقی کو تقویت دینے کے لیے دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کی انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی

ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں، وکیل درخواست گزار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی  انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی

حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرا دی کہ 24 گھنٹے میں انتظار پنجوتھا کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔

عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

اٹارنی جنرل عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24 گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے۔

وکیل درخواست گزار فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے امید دلائی ہے، ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے سوال کیا کہ 24 گھنٹے پھر اب سے شروع ہوں گے؟ جس پر اٹارنی جنرل بولے جی، کل اِسی وقت تک انتظار پنجوتھا واپس آ جائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll