جی این این سوشل

پاکستان

 وزیر اعظم نےای سی سی کی سربراہی وزیر خزانہ کے سپرد کر دی

اس سے قبل ای سی سی کے چیئرمین وزیراعظم شہبازشریف تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 وزیر اعظم نےای سی سی کی سربراہی وزیر خزانہ   کے سپرد کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپ دی گئی۔

ای سی سی کے چیئرمین وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خود ہوں گے،اس سے قبل ای سی سی کے چیئرمین وزیراعظم شہبازشریف تھے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر پاور، وزیر پٹرولیم اور وزیر پلاننگ ای سی سی کے رکن ہوں گے۔

واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سمیت 6 اہم کابینہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔

وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی، ای سی سی کے ارکان میں خزانہ، تجارت، پاور، صنعت و پیداوار اور نجکاری کے وفاقی وزراء کو شامل کیا گیا تھا۔

دنیا

پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے

ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ  نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے یمن کے قریب خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) پاکستان نیوی کے ایک بیان کے مطابق، پی این ایس ذوالفقار کو ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے دوران یمن کے قریب خلیج عدن میں ایرانی ماہی گیر کشتی ال محمدی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔

ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی، پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر زخمی ماہی گیر کو طبی امداد فراہم کی جس نے کشتی کے انجن کی مرمت کے دوران اپنا ہاتھ شدید زخمی کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا مخافظ قرار دے دیا

میں خواتین کی حفاظت یقینی بنائوں گا، چاہے خواتین اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا مخافظ قرار دے دیا

امریکی صدارتی انتخابات میں صرف چند دن باقی رہ گئے، انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دینے کے بعد خود کو خواتین کا محافظ بھی قرار دیدیا۔

وسکونسن میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کملا ہیرس اور جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان لوگوں نے جرائم پیشہ تارکین وطن کو امپورٹ کیا اور انہیں اس ملک میں داخل ہوکر ہماری بچیوں اور عورتوں پر حملے،  انہیں ریپ اور قتل کرنے کی اجازت دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو ان مونسٹرز کو ہمارے بچوں کو اغوا کرنے اور مارنے دیتا ہے وہ اوول آفس کے قریب بھی نہیں ہونا چاہیے۔

اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے میری ٹیم نے منع کیا تھا کہ میں یہ جملہ ادا نہ کروں لیکن میں کہہ رہا ہوں کہ خواتین کو پسند ہو یا نہ ہو لیکن میں ان کی حفاظت کروں گا۔

انہوں نے مجمے کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ یہاں کوئی ایسی خاتون موجود ہے جو نہیں چاہتی کہ اس کی حفاظت کی جائے،  کوئی ایسی خاتون جو نہیں چاہتی کہ امریکی صدر اس کی حفاظت کرے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا محافظ قراردیتے ہوئے کہا کہ میں خواتین کی حفاظت یقینی بنائوں گا، چاہے خواتین اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو انتہائی جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی آزادی اور ذہانت کو ترجیح نہیں دیتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 جاں بحق، 12 زخمی

جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مستونگ میں  پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4  جاں بحق، 12 زخمی

مستونگ میں سول اسپتال چوک کےقریب پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سےچار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ سول اسپتال چوک کے قریب پولیس موبائل پر ہوا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل اوررکشےکو نقصان پہنچا، پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

شاہد رند کا بتانا ہے کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے  ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے کے پیش نظرکوئٹہ کے سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll