جی این این سوشل

پاکستان

غلام نبی میمن کو انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ پولیس تعینات

وفاقی حکومت کی جانب سے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غلام نبی میمن کو انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ پولیس تعینات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی : تفصیلات کے مطابق غلام نبی میمن کو انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ پولیس تعینات کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، آئی جی سندھ کی تقرری میں 21 روز کا وقت لگا، سندھ حکومت نے 4 مارچ کو آئی جی کے لیے نام بھیجے تھے۔

یاد رہے کہ غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ تعینات ہوئے ہیں انہیں اس سے قبل عام انتخابات سے قبل الیکشن پالیسی کے تحت ہٹایا گیا تھا۔

 

 

پاکستان

کیا پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کی صلاحیت رکھتی ہے ؟

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کیا پنجاب حکومت   کسانوں سے گندم خریدنے کی  صلاحیت رکھتی ہے ؟

لاہور: پنجاب حکومت نے کسانوں سے سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے کا فیصلہ سنادیا۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی۔

واضح رہے کہ گندم کی خریداری کے لیے 3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سرکاری خزانہ ایک سال  کیلئے 22 لاکھ ستر ہزار  ٹن گندم موجود ہے۔پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

تاریخی ڈرامہ صلاح الدین ایوبی پاکستان میں ریلیز

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاریخی ڈرامہ   صلاح الدین ایوبی   پاکستان میں ریلیز

پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائے جانے والا تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ کو پاکستان میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

صلاح الدین ایوبی کو پاکستان میں اردو زبان میں ریلیز کیے جانے سے قبل گزشتہ برس اسے ترک زبان میں وہاں کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر ریلیز کیا گیا تھا۔

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار اغور غنيش (Uğur Güneş) نے ادا کیا ہے جبکہ اس کے تمام مرکزی کردار ترک اداکاروں نے ادا کیے ہیں۔

صلاح الدین ایوبی کو اردو زبان میں نشر کیے جانے پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی سیاہ باب: پاکستان کیخلاف سازش کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے، مریم نواز

سیاست کی خاطر ملک و قوم کا وقار پامال کرنے والے معافی کے مستحق نہیں ہو سکتے، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی سیاہ باب: پاکستان کیخلاف سازش کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ قوم 9 مئی کو بھولے گی نہ معاف کرے گی۔ 9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس روز اقتداد پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ادارے کو کمزور کرنے کی سازش اور مجرم بے نقاب ہوچکے ہیں، سیاست کی خاطر ملک و قوم کا وقار پامال کرنے والے معافی کے مستحق نہیں ہو سکتے، نفرت کی آگ میں سلگتے کردار اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ قوم 9 مئی کے ہر کردار کے مکروہ چہرے پہنچان چکے ہیں، ہم عہد کرتے ہیں کہ اب 9 مئی کبھی نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll