جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات

مل کر پاکستان کو معاشی مشکلات کے دور سے نکالیں گے، مریم نواز

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ مریم نواز شریف نے بھی محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے معاشی بہتری کیلئے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے، مل جل کر پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف کا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا سنگ میل ہے، ان کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں۔

پاکستان

عوام کو پاسپور ٹ آفس سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام کو پاسپور ٹ آفس  سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق سوک سنٹر کراچی اور گارڈن ٹائون لاہور میں پاسپورٹ دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اور امیگریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف 72 گھنٹے میں نوٹفیکیشن جاری کروایا ،  جس کے نتیجے میں لاہور اور کراچی کے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم کے نام کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ہمارے چئیرمین پی اے سی کے لیے امیدوار شیخ وقاص اکرم ہیں جس کی بانی پی ٹی آئی نے منظوری دے دی ہے۔

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔

چیئرمین پی اے سی کے لیے قبل ازیں شیر افضل مروت کا نام دیا گیا تھا تاہم پارٹی رہنماؤں کی جانب سے منع کرنے پر بانی چئیرمین عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل  کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll