وفاقی وزیر قانون کالاہور میں مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ، اشیاء کے نرخ اور معیار چیک کیا
انشااللہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا


لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پیر کو لاہور میں مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو دستیاب سہولیات، اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لیا اور یوٹیلٹی سٹورز پر ریٹ لسٹ چیک کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، انشااللہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج دیا، عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج میں بی آئی ایس پی کے صارفین کو سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لئے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر کی گئی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے یوٹیلٹی سٹورز پر آئے صارفین سے گفتگو کی اور ان سے فراہم کی جانے والی اشیاءسے متعلق سوالات بھی کئے۔ وفاقی وزیر نے یوٹیلٹی سٹورز پر موجود دالوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی کوالٹی بھی چیک کی، ان کے نرخوں سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو بریفنگ بھی دی گئی اور یوٹیلٹی سٹورز سٹاف نے بتایا کہ سٹور پرگھی 335 روپے فی کلو اور چینی 109 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 9 گھنٹے قبل



