اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہیں ۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گے، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے، اوگرا نے اس بار بھی فی لیٹر 8.86 روپے تک قیمت بڑھانے کی تجویز دی جو وزیراعظم نے منظور نہیں کی، مہنگائی کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کے تسلسل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اوگرا نے اس بار بھی فی لیٹر 8.86 روپے تک قیمت بڑھانے کی تجویز دی جو وزیراعظم نے منظور نہیں کی-
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 31, 2021
مہنگائی کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کے تسلسل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا۔ pic.twitter.com/zKKHVGJykV
گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کی گئی تھی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی تھی،جبکہ پیٹرول ، مٹی کی تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی تھی۔
دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 8روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جون کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 141 روپے 29 پیسے فی کلوگرام مقرر کردی گئی ۔11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 94 روپے مہنگا ہوگیا ،قیمت 1667 روپے مقرر کردی گئی۔

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں دوسرے روزبھی برقرار
- 5 گھنٹے قبل

مریم نواز پنجاب میں 25 لاکھ لوگوں کو آج تک رمضان پیکج دے چکی ہیں ، وزیر اطلاعات پنجاب
- 4 گھنٹے قبل

سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار
- ایک گھنٹہ قبل

دہشتگردی نے پھر سے سر اٹھایا ہے،ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی ممکن نہیں، وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

واپڈا نے ہائیڈرالک ریسرچ اینڈٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
- 7 گھنٹے قبل

سویلینز کو بنیادی حقوق حاصل ہوتے ہیں تو کیا انکا ملٹری ٹرائل ہوسکتا ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 7 منٹ قبل

میکسیکو میں خوفناک بس حادثہ، 18 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ انتقال کر گئیں
- 8 گھنٹے قبل

چینی کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر نے سسٹم شروع کیا ہے ، وزیر خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل

گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل