جی این این سوشل

تجارت

قومی بچت کی مختلف سکیموں کے منافع میں ردوبدل

شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 76 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی بچت کی مختلف سکیموں کے منافع میں ردوبدل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: قومی بچت کی مختلف سکیموں کے منافع میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15.4 فیصد سے بڑھا کر 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔

کیٹس پر منافع کی شرح 14.6 فیصد سے بڑھا کر 14.76 فیصد کردی گئی۔ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 20 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15.6 فیصد سے بڑھا کر 15.80 فیصد کردی گئی ہے۔پنشنرز بینیفٹس اکائونٹ پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ان اکائونٹس میں منافع کی شرح 15.4 فیصد سے بڑھا کر 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔

اسی طرح شہدا فیملی ویلفیئر اکائونٹس پر بھی منافع کی شرح میں 15.4 فیصد سے بڑھا کر 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔

شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 76 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ان اکائونٹس پر منافع کی شرح 19.8 فیصد کم ہو کر 19 فیصد کردی گئی۔

 

تفریح

تاریخی ڈرامہ صلاح الدین ایوبی پاکستان میں ریلیز

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاریخی ڈرامہ   صلاح الدین ایوبی   پاکستان میں ریلیز

پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائے جانے والا تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ کو پاکستان میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

صلاح الدین ایوبی کو پاکستان میں اردو زبان میں ریلیز کیے جانے سے قبل گزشتہ برس اسے ترک زبان میں وہاں کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر ریلیز کیا گیا تھا۔

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار اغور غنيش (Uğur Güneş) نے ادا کیا ہے جبکہ اس کے تمام مرکزی کردار ترک اداکاروں نے ادا کیے ہیں۔

صلاح الدین ایوبی کو اردو زبان میں نشر کیے جانے پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

بشریٰ بی بی کو جیل میں پروٹیکشن دینا ریاست کی ذمے داری ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کردیا، جس میں عدالت نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں پروٹیکشن دینا ریاست کی ذمے داری ہے۔

ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ انہیں جیل میں رکھا جائے تاکہ ان کی تنہائی دور ہو۔ عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ قید تنہائی میں رکھنا صرف سزا نہیں بلکہ ٹارچر ہے۔ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے سے بشریٰ بی بی کے بچے آسانی سے گھر نہیں آ جا سکتے ۔ ان کے شوہر کے بچے اور خاندان کے افراد کو بھی گھر آنے کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل یا عدالت سے اجازت لینی پڑتی ہے۔ ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل پراپرٹی مالک سے اجازت لی گئی۔ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر پرائیویٹ پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ حاصل کر لیا گیا۔ پراپرٹی مالک کی اجازت کے بغیر اس کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر اسے بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا۔

عدالت نے فیصلے میں بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی وجوہات بھی بیان ہیں۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ قیدی کے طور پر ایڈمٹ کرنے کے بعد سب جیل بھجوایا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ان کی درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد نے خان ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق چیف کمشنر نے خان ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کے نوٹیفکیشن میں وجوہات ہی بیان نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں، بشریٰ بی بی کی پروٹیکشن کے لیے سب جیل میں رکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جیل میں 2174 کی گنجائش مگر 7 ہزار قیدی، 75 خواتین کو رکھنے کی جگہ پر 250 خواتین قید ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق بشریٰ بی بی کو سب جیل میں رکھنے کے بعد 125 مزید خواتین جیل میں بطور قیدی لائی گئیں۔ بشریٰ بی بی کو جیل میں پروٹیکشن دینا ریاست کی ذمے داری ہے۔ سزا یافتہ قیدی کی جیل سے منتقلی کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کا آرڈر ضروری ہے۔ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے سب جیل منتقل کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کا آرڈر موجود نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئر لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل ہو گا

آئر لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیاں سیریز 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئر لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل ہو گا

آئر لینڈ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔آئر لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیاں سیریز 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ۔ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، افتخاراحمد، عرفان خان، سلمان، عماد وسیم، شاداب خان، اعظم خان ، محمد رضوان ، عثمان خان ، ابرار احمد ، حارث رئوف ، حسن علی ، عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

آئرلینڈ ٹیم کی قیادت کو پال سٹرلنگ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں راس ایڈیر،اینڈریو بالبرنی،ہیری ٹییکٹر،گیرتھ ڈیلانی،کرٹس کیمفر،جارج ڈوکریل،نیل راک،لورکن ٹکر،مارک ایڈیر،گراہم ہیوم،بیری میکارتھی،کریگ ینگ اور بینجمن وائٹن شامل ہیں ۔

آئرلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 12 مئی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز کوکلونٹرف کرکٹ کلب گرائونڈ ، ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll