جی این این سوشل

پاکستان

حکومت معاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے، وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعظم کی ہدایت پر وزراء رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کے دورے بھی کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت معاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے، وزیر اطلاعات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد :  وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے معاشی اصلاحات کا ایجنڈا تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔

عطا تارڑ  نے کہا کہ ان میںپی آئی اے اور ایئر پورٹس کی نجکاری، حکومت کے اخراجات کم کرنے اور ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی کوششیں شامل ہیں ، وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعظم کی ہدایت پر وزراء رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کے دورے بھی کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں کردار ادا کرنے والے افراد اور ٹیکس دہندگان کو ایوارڈز دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک تقریب جلد وزیراعظم ہائوس میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا ہے اور اس کے مثبت نتائج جلد نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

 

جرم

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع  ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ 2 آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ 

واضح رہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کیس  کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، اپوزیشن لیڈر

ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، عمر ایوب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں،  اپوزیشن لیڈر

پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ پچھلے ہفتے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، ہماری پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم نے ربڑ بلٹ، آنسو گیس کی شیلنگ برداشت کی، آگ کا دریا عبور کرکے یہاں پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر ایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا، مجھ پر ایک کیس پرانی موٹرسائیکل چھیننے کا بھی بنایا گیا، قتل، اغوا اور دہشتگردی کے پرچے ہم پردرج کئے گئے، ہمارے میڈیا کے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ تھا، ٹارگٹ اس وقت کے وزیراعظم تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم کے نام کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ہمارے چئیرمین پی اے سی کے لیے امیدوار شیخ وقاص اکرم ہیں جس کی بانی پی ٹی آئی نے منظوری دے دی ہے۔

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔

چیئرمین پی اے سی کے لیے قبل ازیں شیر افضل مروت کا نام دیا گیا تھا تاہم پارٹی رہنماؤں کی جانب سے منع کرنے پر بانی چئیرمین عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll