متحدہ عرب امارات ، ایشیائی کو گمنام پیغام پرعمل کرنے پر جرمانے اور ملک بدری کی سزا
پولیس نے اسے گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا


دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی اپیل کورٹ نے ایک ایشیائی کو گمنام پیغام پرعمل کرنے پر جرمانے اور ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق یواے ای سے باہر ایک ڈرگ ڈیلر کی طرف سے ایشیائی کو گمنام پیغام ملا جس میں اسے ملک میں اس کام کی ترغیب دی گئی ۔ ایشیائی نے ڈیلر سے منشیات ’کرسٹل‘ خریدی اور اے ٹی ایم کے ذریعے رقم اس کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرادی جس کے بعد ڈرگ ڈیلر کی جانب سے اسے اس جگہ کا نقشہ دیا گیا جہاں منشیات موجود تھی
لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ عدالت میں دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف نارکاٹکس کنٹرول نے بتایا کہ ملزم کو شک کی بنیاد پر ایک مارکیٹ کے قریب نشہ آور مادہ لے جاتے ہوئے پکڑا گیا، اس کے حوالے سے معلومات قابل اعتماد ذرائع سے ملی تھیں۔
مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم قانونی طور پر مطلع ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوا۔عدالت نے فیصلے میں مقدمے کے تمام شواہد پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ملزم کا مجرمانہ ارادہ بھی نظر آتا ہے، تمام رپورٹس اور شواہد اس کے جرم کی عکاسی کرتے ہیں اس لیے اسے دس ہزار درہم جرمانہ اور ملک سے بے دخلی کی سزا سنائی جاتی ہے۔
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 4 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 6 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 14 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 6 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 4 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 days ago





