Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کا تربت نیول ائیر بیس پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی سے دہشتگرد جہنم واصل ہوئے اور ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئے، شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر مارچ 26 2024، 4:59 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کا تربت نیول ائیر بیس پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تربت نیول ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی سے دہشتگرد جہنم واصل ہوئے اور ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کےعفریت کو کچلنے کے لئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement