ایک ہفتے قبل طلحہ محمود کی صدرآصف زرداری سے طویل ملاقات ہوئی تھی


جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما طلحہ محمود نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نیئر بخاری اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلحہ محمود نے اپنی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، ایک ہفتے قبل صدرآصف زرداری سے طویل ملاقات ہوئی اور انہوں نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔ ملک اس وقت بحرانوں سے گزر رہا ہے، پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی جانب سے طلحہ محمود کو خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلزپارٹی کو خیبرپختونخوا میں مضبوط کریں گے، خیبر پختونخوا میں آئین اور قانون کی پامالی کی جا رہی ہے۔ سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا میں سرپرائز دیں گے، پوری قوم کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 8 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل






