جی این این سوشل

پاکستان

تربت : پاک نیول بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، چاروں دہشت گرد جہنم واصل

25 اور 26 مارچ کی درمیانی رات دہشت گردوں نے پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش کی، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تربت : پاک نیول بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، چاروں دہشت گرد جہنم واصل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تربت میں پاکستان نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق25 اور 26 مارچ کی درمیانی رات دہشت گردوں نے پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی فورسز نے بیس پر موجود عملے اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا،حملے کے بعد قرب و جوار میں موجود سکیورٹی فورسز کو نیول ٹروپس کی مدد کے لیے فوری متحرک کیا گیا،مسلح افواج کی موثر کارروائی کے نتیجے میں چاروں حملہ اور دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مطابق مشترکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا،کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نعمان فرید شہید ہوگیا،24 سالہ سپاہی نعمان فرید کا تعلق ایف سی بلوچستان سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن اپریشن جاری ہے ، پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

دنیا

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

ایرانی صدر آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آ رہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل  ہیلی کاپٹر  حادثے کا شکار

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ایک ہیلی کاپٹر کو آذربائیجان میں حادثہ پیش آیا ہے جہاں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے آذربائیجان کے مشرقی صوبے میں رف لینڈنگ کی جس کے بعد جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

ایرانی صدر آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آ رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق سخت موسمی حالات اور دھند کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رورٹس کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ امدادی تنظیموں اور رضاکار جائے حادثہ پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہیں خراب موسم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ جس طیارے کو حادثہ پیش آیا اس میں ایرانی صدر کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان اور کچھ مقامی اہم عہدیداران بھی سوار تھے۔

صدر کا قافلہ تین ہیلی کاپٹرز پر مشتمل تھا اور کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا، ابراہیم رئیسی اسی میں سوار تھے جبکہ بقیہ دو ہیلی کاپٹرز باحفاظت لینڈ کر چکے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم اور صدر مملکت کا ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قومی پرچم سرنگوں رہے گا، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم   اور صدر مملکت کا ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار کرتےہوئےیوم سوگ کا اعلان کیا ہے

شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کے اچھے دوست تھے، ہمیں اچھی خبر کی امید تھی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا، صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

پوزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل ایک تاریخی دورے پر صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی میزبانی کاشرف حاصل ہوا ۔ وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے،اس سانحہ پر پاکستان میں یوم سوگ منایا جائے گا اور صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ملک ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پرچم سرنگوں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اس بڑے نقصان پر ایرانی قوم کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ عظیم ایرانی قوم روایتی ہمت کے ساتھ اس سانحے پر قابو پالے گی۔

دوسری طرف صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، ایرانی صدر فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کو دل سے محسوس کرتے ، آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے۔

صدر مملکت نے ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور جاں بحق دیگر افراد کے سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا ، صدر مملکت نے کہا کہ پچھلے ماہ ہمیں پاکستان میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، ہماری گفتگو کے دوران، میں نے انہیں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم پایا، آغا رئیسی ہمیشہ پاکستان اور اسکے عوام کو خاص مقام دیتے،ان کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

لیگ میں آرسنل کی ٹیم دوسرے نمبر پر  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ  ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

اس نئی فتح کے بعد مانچسٹر لیگ  یہ کارنامہ انجام دینے والی لیگ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll