ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ 2019سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے بعد پاک بھارت تعلقات ختم ہوچکے ہیں
پاکستان نے بشام میں دہشت گرد حملے کےمنصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااعادہ کیا ہے جس کے باعث پانچ چینی باشندوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(بدھ) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی کارستانی ہے۔
ممتازز ہرہ بلوچ نے کہاکہ پاکستان چینی باشندوں، منصوبوں اور ملک میں موجود چینی اداروں کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے چینی بھائیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا ، انہوں نے کہاکہ اس قسم کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی اور ہم سی پیک کی ترقی اور تعاون کے فروغ کےلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ 2019سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے بعد پاک بھارت تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے واضح کیا کہ بھارتی قابض حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریافت کئےگئے لیتھیم کے ذخائر کے کچھ بلاک نیلا م کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ استحصالی منصوبے چھوڑ دے اور کشمیریوں کی اپنی دھرتی اور قدرتی وسائل کے حق کا احترام کرے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 14 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 13 گھنٹے قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 11 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 11 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 15 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 9 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 12 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 15 گھنٹے قبل