زیارت: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جب اگلی حکومت آئے گی تو پاکستان اور تیزی سے ترقی کرے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے زیارت ریزیڈنسی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم ریزیڈنسی کا دورہ کرنے پر خوشی ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی اور نظر انداز کیا،ہماری حکومت نے بلوچستان کو جتنا اپنا سمجھا ہے پچھلی حکومتوں نے نہیں سمجھا، جتنا زیادہ پیسہ اب خرچ کیا جارہا ہے پہلے نہیں کیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کے لیے جو پیسہ دیا گیا وہ صحیح طریقے سے خرچ نہیں ہوا، ہماری حکومت پر ماضی کی حکومتوں کے قرض کا بوجھ بھی ہے۔ دونوں صوبے پنجاب اور خیبرپختون خوا شور مچا رہے ہیں کہ بلوچستان کو زیادہ پیسہ دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش خبری ہے ایک بہت مشکل وقت سے ملک نکل رہا ہے، ہماری حکومت آئی ہی تھی کہ مخالفین نے ناکامی کا شور مچادیا کہ ملک اور معیشت تباہ ہوگئی ہے، اپوزیشن چاہتی تھی کہ حکومت ناکام ہوجائے۔
عمران خان نے کہا کہ پچھلے سال شرح نمو 0.5 تھی لیکن گزشتہ ہفتے شرح نمو 4 فیصد سے زائد ہوگئی لیکن اپوزیشن مانتی نہیں کہتے ہیں کہ یہ نمبرز ٹھیک نہیں۔ اب اپوزیشن بہت مشکل میں ہے، ان پر ترس بھی آتا ہے، یہ لوگ حکومت گرانے کی تاریخیں دیتے رہتے ہیں، مجھے تو اپوزیشن کی فکر ہے کہ یہ خود ایک ساتھ رہیں گے یا نہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگلے سال ملکی ترقی کی رفتار مزید بڑھے گی، انشاءاللہ ہماری جب اگلی حکومت آئے گی تو پاکستان اور تیزی سے اوپر جائیگا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے درخواست کروں گا کہ تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈدیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بہت زیادہ سردی ہوتی ہے، اسلیے یہاں پر ایل پی جی کا پلانٹ لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں بادشاہ نہیں وزیراعظم ہوں اور مجھے اپنے وزیر خزانہ سے بات کرنا پڑتی ہے۔ ماضی میں بادشاہ ہوا کرتے تھے جو اعلان کرتے تھے کہ یہ دے دیا وہ دے دیا۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 15 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 15 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل



