علاقائی
محکمہ بلدیات نے پشاور کو چھ حصوں میں تقسیم کردیا ، اعلامیہ جاری
پشاور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈخضرحیات خان کا کہنا ہے کہ پشاورکو چھ حصوں میں تقسیم کرنیکااعلامیہ جاری کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لوکل کونسل بورڈخضرحیات خان کا کہنا ہے کہ پشاورکاساراشہری علاقہ کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کہلائے گا، کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ میں ٹاؤن ون،تھری اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ شامل ہے، کیپیٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ خودمختیارادارہ اورسربراہ کاعہدہ ڈائریکٹرجنرل ہوگا۔
سیکرٹری ایل سی بی کے مطابق ٹاؤن ون کاسربراہ ڈائریکٹرایسٹ اورٹاؤن تھری کاسربراہ ڈائریکٹرویسٹ ہوگا، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کاسربراہ ڈائریکٹرکوارڈینیشن کہلائے گا،ٹاؤن ٹوکوٹی ایم اے شاہ عالم،ٹی ایم اے چمکنی اورٹی ایم اے متھراتقسیم کردیاگیا، ٹاؤن فورکوٹی ایم اے پشتخرہ اورٹی ایم اے بڈھ بیرمیں تقسیم کیاگیاہے۔
سیکرٹری ایل سی بی کا کہنا ہے کہ ایف آرپشاورحسن خیل کوبھی پشاورمیں شامل کرلیاگیاہے، نئے ٹی ایم ایز کوسی کیٹیگری میں شامل کیاگیاہے، عملہ واثاثہ جات کی تقسیم کیلئے سٹاف اینڈ ایسڈزڈسٹی بیوشن کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی، سٹاف اینڈ ایسڈزڈسٹی بیوشن کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنرپشاورہونگے، تمام ٹی ایم ایزیکم جولائی سے نئے مالی سال کے آغازسے باقاعدہ کام شروع کرینگے۔
علاقائی
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان
پنجاب حکومت کی جانب سے طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے
پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے الیکٹرک بائیکس کے لیے درخواست جمع کروانے والی ہر طالبہ کے لیے بائیک دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یتیم اسٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں، بینک آف پنجاب نے 20 ہزار طلبہ و طالبات کو بائیک کے لیے قرض دینے کی منظوری دے دی۔
ترجمان کے مطابق طلبہ و طالبات میں ساڑھے سات ہزاربائیکس تقسیم کر دی گئی ہے،روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے,پانچ ہزار سے زیادہ پیٹرول بائیکس کی ڈیلوری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ سٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک کیلئےموقع دیا جائیگا
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مزید ساڑھے 6 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی پر کام جاری ہے، تمام بائیکس پر 2 سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے۔
علاقائی
گورنر سندھ سے ایرانی سفیر کی ملاقات،د و طرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے تعلقات کو ہمیشہ فوقیت حاصل ہے، پاک ایران تعلقات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی سیفر رضا امیری مقدم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی و دفاعی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔
پاکستان
پاک چین لبریشن آرمی کے درمیان سالانہ آٹھویں مشترکہ مشق واریئر-VIII کا آغاز
پبی میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے اور انہوں نے اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کیا
پاک آرمی اور چینی لبریشن آرمی کے درمیان سالانہ آٹھویں مشترکہ مشق واریئر-VIII کا آغاز ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آرمی اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ مشق واریئر-VIII کی افتتاحی تقریب آج نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تین ہفتے طویل مشق انسداد دہشتگردی کے شعبے میں کی جا رہی ہے اور یہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والی باہمی مشقوں کی آٹھویں مشق ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا ہے، دونوں برادرممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی اس مشق کا اہم مقصد ہے۔
پبی میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے اور انہوں نے اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا