دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان شراکت داری دنیا کی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے


امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے نام ایک خط میں پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
صدر بائیڈن نے اپنے خط میں کہا کہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان شراکت داری دنیا کی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان، دنیا اور خطے کو درپیش اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ صحت عامہ، اقتصادی ترقی اور تعلیم سب کیلئے یقینی بنانا ایک مشترکہ ویژن ہے اور دونوں ملک اس ویژن کو فروغ دینے کیلئے ملکر کام کرتے رہیںگے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک امریکہ پاکستان گرین الائنسس فریم ورک کے ذریعے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کریںگے۔
جوبائیڈن نے پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات کو بھی مزید مستحکم کیا جائیگا۔

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 5 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 5 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 4 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 3 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 7 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 5 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- ایک گھنٹہ قبل