معیشت کی بحالی اور عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ، آنیوالے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہو گی


لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بروقت مثبت پالیسیوں کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید کمی آئے گی، مسلم لیگ (ن) ہمیشہ اپنے کارکن کی آواز بن کر کھڑی رہی ہے، سیاسی ورکرزکی قربانیوں نے جمہوریت کو تقویت بخشی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں مسلم لیگ (ن) کے کارکن عتیق چوہدری کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، توصیف شاہ سمیت دیگر لیگی رہنمااور کارکنان بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑنے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی اور عوام کے مسائل کا حل ہے، اس حوالے سے حکومت دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شر یف کی ہدایات پر حکومت کی جانب سے بروقت اور مثبت اقدامات کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 18 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 12 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 18 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل




