جی این این سوشل

پاکستان

حضرت علی المرتضی ؓ کا یوم شہادت 21 رمضان المبارک کو ا نتہا ئی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

آپؓ پر 19 رمضان المبارک 40 ہجری کو مسجد کوفہ میں حالت سجدہ میں قاتلانہ حملہ کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حضرت علی المرتضی ؓ کا یوم شہادت 21 رمضان  المبارک کو ا نتہا ئی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل آباد: داماد نبی آخر الزماں ؐ، شیر خدا، امام المتقیان حضرت علی المرتضی ؓ ابن ابی طالب ؑ کا یوم شہادت 21رمضان المبارک بروز پیر بمطابق یکم اپریل کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر 19 رمضان المبارک 40 ہجری کو کوفہ کی مسجد میں حالت سجدہ میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں آپ شدید زخمی ہوئے ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو دن بعد 21 رمضان المبارک کو جام شہادت نوش کر گئے۔ یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے

اس موقع پرفیصل آبادڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر خصوصی تعزیتی تقریبات سمیت سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف مکاتب فکر کے نامور علماء کرام، جید مشائخ عظام، ممتاز مذہبی سکالر، ذاکرین اہلبیت خطاب کریں گے۔

اس موقع پر حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دین اسلام کیلئے خدمات، لازوال قربانیوں، سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ حضرت علی المرتضیٰ ؓ کے یوم شہادت پر ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

 

 

دنیا

غزہ: مصر کیساتھ رفاح کی سرحد تاحال بند، امدادی اداروں کو قحط کا خدشہ

امدادی ٹیمیں ہر جگہ ہرممکن طور سے لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اقوام متحدہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: مصر کیساتھ رفاح کی سرحد تاحال بند، امدادی اداروں کو قحط کا خدشہ

غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے مابین شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ امداد پر پابندیوں اور محفوظ رسائی میں مشکلات کے باعث علاقے میں قحط کا خطرہ برقرار ہے۔

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ امدادی ٹیمیں ہر جگہ ہرممکن طور سے لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم مصر کے ساتھ رفاح کی سرحد تاحال بند ہے اور جنگ کے باعث اسرائیل کے ساتھ کیریم شالوم کی سرحد تک محفوظ رسائی میسر نہیں۔

حالیہ دنوں غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے مابین لڑائی میں مزید شدت آ گئی ہے۔

شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ اور جنوبی شہر رفاح میں لڑائی کے باعث امداد کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 450000لوگ غزہ سے انخلا کر چکے ہیں جبکہ اسرائیل کے احکامات پر شمالی غزہ سے مزید ایک لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انرا کا کہنا ہے کہ لوگ تحفظ کی تلاش میں جہاں جگہ ملے وہیں کا رخ کر رہے ہیں تاہم غزہ میں تحفظ نام کی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی۔

انرا نے بتایا ہے کہ سات ماہ سے جاری جنگ اور خوراک و طبی سہولیات کی شدید قلت کے باعث غزہ میں کم وزن بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ ادارے نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پناہ گزین گھرانے میں پیدا ہونے والی بچی کے بارے میں بتایا ہے جس کا دو ہفتے کی عمر میں وزن دو کلوگرام سے بھی کم ہے۔

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت اور انہیں خوراک مہیا کرنے میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ ادارے نے لوگوں کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے مقوی کھجوریں مہیا کی ہیں۔ ان میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہیں کئی روز سے خوراک میسر نہیں آئی تھی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ بچوں میں غذائی قلت انتہائی تیز رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ دو سال سے کم عمر کے ایک تہائی بچے غذائی قلت یا جسمانی کمزوری کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کے پاس غزہ بھر کی 22 لاکھ آبادی کو امداد مہیا کرنے کے ذرائع موجود ہیں تاہم اس کے لیے جنگ بندی ہونا ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئر لینڈ کا کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل  اپنی ٹرینگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا میچ 25، تیسرا 28 اور چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوران ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سیریز کے بعد ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے امریکہ اور ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ میں ٹی 20 سیریز کے تین میچز کھیلے، جس میں پاکستان 2 میچ جیتنے میں کامیاب ہواتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئین میں جج بننے کیلئے دوہری شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

ہائی کورٹ کی پریس ریلیز میں وضاحت کی گئی تھی کہ جسٹس بابر ستار نے اس وقت کے چیف جسٹس کو بتایا تھا کہ وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں، جواب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئین میں جج بننے کیلئے دوہری شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے فیصل واڈا کے خط کا جواب دے دیا۔

جواب میں کہا گیاکہ آئین پاکستان میں جج بننے کے لیے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں ہے۔

عدالت نے اپنے جواب میں بتایا ہے کہ کسی بھی وکیل سے ہائی کورٹ کا جج بنتے وقت اس کی دہری شہریت کی معلومات نہیں مانگی جاتیں، جسٹس اطہر من اللہ نے 6 ججز کے خط پر از خود کیس کی کارروائی میں اس بات کو واضح کیا، جسٹس اطہر من اللہ نے بتایا کہ جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں گفتگو ہوئی تھی۔

جواب کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے بات چیت کرنے کے بعد جسٹس بابر ستار کو بطور جج مقرر کرنے کی منظوری دی، یہ عدالت جوڈیشل کمیشن میں ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ نہیں رکھتی۔

عدالت نے جواب میں کہا کہ ہائی کورٹ کی پریس ریلیز میں وضاحت کی گئی تھی کہ جسٹس بابر ستار نے اس وقت کے چیف جسٹس کو بتایا تھا کہ وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون بنانے والے دہری شہریت نہیں رکھ سکتےتو جج کیسے رکھ سکتے ہیں۔ جج دہری شہریت کے ساتھ کیسے بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاتھا کہ 15روز گزر گئے خط میں تفصیلات مانگیں مگرجواب نہیں آیا، جسٹس بابر ستار کو ایک سال بعد باتیں یاد آ رہی ہیں،کسی پر الزام لگانےسے کام نہیں چلے گا، شواہد دینا پڑیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll