Advertisement

کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلا

مشرقی سے 12 اور جنوبی سے پانچ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 30th 2024, 8:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلا

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے تین اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلا ہے۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق رواں سال کراچی کے تین اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان اضلاع میں ملیر کے تین ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مشرقی سے 12 اور جنوبی سے پانچ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، وزارت قومی صحت کے مطابق رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement