ملکی معیشت کی بحالی کیلئے 5 سالہ روڈ میپ دے دیا، شہباز شریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب


لاہور: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے کابینہ کو 5 سالہ روڈ میپ دے دیا ہے، معیشت کا پہیہ چلے گا تو ملک خوشحال ہو گا، سرکاری اخراجات میں کمی اور برآمدات کے مجموعی حجم میں اضافہ کیا جائے گا۔
پانچ سالوں میں پاکستان کی معیشت کو بدلنا ہے، ذمہ داری لیئے بغیردنیا کا کوئی نظام نہیں چل سکتا، تمام وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کریں گے، ہر وزارت کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، سابق دور حکومت میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کی، دوبارہ دہشت گردی کو پنپنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
بشام اندوہناک واقعہ پاک چین دوستی کو ثبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش ہے، پاکستانی قیادت اور عوام چین کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، شہداء اور غازی قومی ہیرو ہی، موثر دفاعی صلاحیت کے لیے مسلح افواج کی ضروریات پوری کریں گے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے کابینہ کو 5 سالہ روڈ میپ دے دیا ہے، معیشت کا پہیہ چلے گا تو ملک خوشحال ہو گا، ملکی معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومتی سطح پر ٹھوس عملی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اہداف کے حصول کے لیے ملک کے باصلاحیت انسانی وسائل کو بروئے کار لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فائل ورک کے کام کے بوجھ کو کم کریں، ملکی معاشی صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے ان کے پاس پانچ سال کی مدت ہے لیکن اس مقصد کے لیے انہیں فوری طور پر اپنا کام شروع کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا خود کفالت کے حصول کے لیے غیر ملکی قرضوں کا بوجھ کم، جی ڈی پی میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- ایک گھنٹہ قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 30 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- ایک گھنٹہ قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 14 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 گھنٹے قبل