آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو پاک افغان اور پاک ایران سرحد باڑ لگانے اور بارڈر منیجمنٹ کے امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو بلوچستان حکومت کے تعاون سے اٹھائے گئے سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، آرمی چیف کو صوبائی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار میں اضافے پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج دیر پا امن اور اور صوبے کی سماجی اور اتقصادی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، دہشتگردوں کو امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے ، صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے پاک فوج صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کرے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں اور افسران کے بلند حوصلے کی تعریف۔

آسٹریلوی بلےبازڈیو ڈ وارنر کی پہلی بھارتی فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی
- an hour ago

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

پشاور ، کرک میں 5 دہشتگردانہ حملے،3 پولیس اہلکار اور ایک ایف سی گارڈ شہید
- 35 minutes ago

وزیر ریلوے کا ا ایم ایل ون منصوبے پر بیان پاک چین تعلقات پر خودکش حملہ ہے، بیرسٹر سیف
- 44 minutes ago

وزیراعظم کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے والے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- 2 hours ago

بدین :زمین کے تنازع پر مسلح تصادم، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی
- 26 minutes ago

وفاقی حکومت کاپیٹرول پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ
- 4 hours ago
فیس بک نے صارفین کو پیسے کمانے کا آسان ترین موقع فراہم کر دیا
- 39 minutes ago

حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں ، صدر ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 4 hours ago

اسرائیلی فوج کا امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈرون حملہ، 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید
- 2 hours ago

کراچی ڈیفنس میں خاتون کی چھاپے کے دوران فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی
- 3 hours ago

کوئٹہ ،نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا
- 3 hours ago