محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے جبکہ بالائی خیبر پختونحوا ، خطہ پوٹھوہاراور کشمیر میں چند مقامات پر مو سلادھار بارش کے علاوہ ملک کے جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال 7، جہلم، خانیوال 6، لیہ ، حافظ آباد 5، او کاڑہ ، منگلا 4، بہاولنگر، خانپور 2، ملتا ن(سٹی ) ، لاہور( ایئرپورٹ)، بھکر، گجرات اور جھنگ میں ایک ملی میٹر بارش اور کالام میں 5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 39، دادو، مٹھی اور ٹندو جام میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ ہفتہ کی رات تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ہے ۔
آرمی چیف کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات
- 8 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی
- 10 گھنٹے قبل
سینیٹ اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل مسترد
- 10 گھنٹے قبل
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر شہروں میں ہلکی بارش متوقع
- 7 گھنٹے قبل
عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک کی 2025میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی
- 5 گھنٹے قبل
امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال
- 12 گھنٹے قبل
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
- 7 گھنٹے قبل
افغان نائب وزیر خارجہ کا لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا
- 8 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
- 8 گھنٹے قبل
لوئر کرم میں فورسز کی شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں ، کئی خاندان گھر چھوڑنے پر مجبور
- 12 گھنٹے قبل