سزا کے خلاف اپیل پر عید کے بعد سماعت ہو گے ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ


توشہ خانہ کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل کر دی گئی،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے اس کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کو ضمانت پر رہا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق کی سربراہی میں بینچ کا کہنا تھا کہ سزا کے خلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق سزا نیب پراسیکورٹر کے بیان کی روشنی میں معطل کی گئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے یہ ریمارکس بھی دیئے کہ سائفر کیس بدھ کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ توشہ خان کیس میں سزا معطل ہونے کا مطلب یہی ہے کہ رہا کردیا جائے تاہم عدالت کو چاہیے تھا کہ پورے فیصلے کو معطل کیا جاتا۔ ہماری استدعا یہی تھی کہ سزا اور فیصلہ دونوں کو معطل کیا جائے۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی ۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا تھا۔

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 12 hours ago

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- 11 hours ago

پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
- 8 hours ago

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 10 hours ago

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پارلیمانی وعدہ خلافی ہے، پیپلزپارٹی کو فیصلہ قبول نہیں: خورشید شاہ
- 8 hours ago

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- 11 hours ago

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 12 hours ago

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 8 hours ago

بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
- 9 hours ago

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- 10 hours ago

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- 11 hours ago

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
- 10 hours ago