Advertisement
پاکستان

تصدق جیلانی کی ججز خط سے متعلق انکوائری کمیشن کی سربراہی کرنے سے معذرت

ذاتی مصروفیات کی وجہ سے انکوائری کمیشن سربراہی نہیں کرسکتا، سابق چیف جسٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 1st 2024, 7:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تصدق جیلانی کی ججز خط سے متعلق  انکوائری کمیشن کی سربراہی کرنے سے معذرت

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی کرنے سے معذرت کرلی۔

تصدق جیلانی نے وزیراعظم پاکستان کو خط میں معذرت کرلی۔اپنے خط میں انہوں نے کاہ کہ مجھ پر اعتماد کرنے پر وفاقی کابینہ کا مشکور ہوں۔

چیف جسٹس (ر) نصدق جیلانی نے مزید کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے انکوائری کمیشن کی سربراہی نہیں کرسکتا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ اختیار میں آنے والے معاملے کو ایک انکوائری کمیشن نہیں دیکھ سکتا ، انکوائری کمیشن آرٹیکل 209 کے تحت معاملے کی تحقیقات نہیں کرسکتا ۔

واضح رہے کہ  25 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں عدالتی امور میں آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلیجنس اداروں کی طرف سے براہ راست مداخلت اور ججز پر دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

اس کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نہ صرف وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی بلکہ اس بات پر زور دیا کہ عدالتی امور میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور دونوں کےدرمیان انکوائری کمیشن کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔

بعدازاں 30 مارچ کو وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیاتھا۔

Advertisement
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 4 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 4 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • a day ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 days ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 16 hours ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 20 hours ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 4 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 days ago
Advertisement