پاکستان کے عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، عطاءاللہ تارڑ
باہمی تجارت اور کاروباری روابط کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے متحدہ عرب امارات کی ترقی اور تبدیلی کے لئے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن اور کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق یو اے ای اور پاکستان کے درمیان تجارت اور کاروباری روابط کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔
وہ متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بشام میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ ورثے اور کثیر الجہتی تعاون پر مبنی تعلقات استوار ہیں، پاکستان کے عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایمریٹس ایئر لائن کی پہلی پرواز پی آئی اے کے پائلٹ نے اڑائی جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی اعلیٰ مثال ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عزت مآب مرحوم شیخ زید کے پاکستان کی قیادت اور عوام کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات تھے۔
مراکش کشتی حادثہ : میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ریلویز نے کرا یوں میں اضافہ کر دیا
- 14 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان
- 31 منٹ قبل
پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم
- 9 گھنٹے قبل
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- 7 منٹ قبل
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب
- 24 منٹ قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ دوبارہ زیر غور
- 12 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے
- 37 منٹ قبل
گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات
- 9 گھنٹے قبل
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 19 منٹ قبل
5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان
- 12 گھنٹے قبل
وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا
- 11 گھنٹے قبل