اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ علمائے کرام مساجد میں نمازِ جمعہ کے موقع پر عوام کو کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے خصوصی ترغیب دیں۔

تفصیلات کے مطابق کوورونا ویکسین پر ملک بھر کے علما و مشائخ کے ساتھ مشاورتی سیشن سے خطاب کرتےہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہاکہ مساجد کے منبر اور محراب عوام کی تدریس کے لیے اہمیت رکھتے ہیں ، عوام الناس کی صحت کی حفاظت بنیادی مقصد ہے،کورونا وائرس کی وباء کے دوران میڈیا، حکومت اور علماء نے مل کر کام کیا۔ صدر مملکت نےعلما و مشائخ کو کورونا ویکسین پر اعتماد میں لیا۔ملک بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.
علمائے کرام نے پاکستان میں رجسٹرڈ انسداد کورونا ویکسین کے اجزا پر اطمینان کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہاکہ وہ تمام علمائے کرام جنہوں نے خود بھی ویکسین لگوائی ہے ،اگلے جمعہ کو اپنے خطبات میں لوگوں کو خاص طور پر کورونا ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا صورتحال کو کامیابی کے ساتھ نمٹنے میں علمائے کرام کے کردار کی تعریف کی۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 11 منٹ قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 4 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 9 گھنٹے قبل
