اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کی صورتحال بھارت سے بہتر ہے،کورونا کےخلاف موثر اقدامات سے کا میابی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت 4 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور خوبصورت ملک ہے، وزیراعظم کا سیاحت پر توجہ ہے، یہ شعبہ ہماری معیشت کے لئے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، سوئٹزرلینڈ ہمارے شمالی علاقوں کا نصف حصہ بنتا ہے مگر ہم سوئزرلینڈ کو اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ترکی سے سیاحت کے شعبے کے حوالے سے سیکھنا چاہئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانوں کو اس سلسلے میں لوگوں کی رہنمائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ویزا شرائط آسان کرنا ہوں گی، ویزا اور سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانا ہوگا اور پاکستان کے محفوظ ملک ہونے کے احساس کو اجاگر کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کے ٹو کے پہاڑ سے کراچی کے سمندر تک موسم کی تبدیلیوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، پاکستان میں ہر طرح کے سیاحتی مقامات موجود ہیں، ہمیں سیاحت کے شعبے کی رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں کورونا کی شرح 4 فیصد سے کم ہے۔ پاکستان نے جس طریقے سے کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات اٹھائے، اس پر فخر ہے۔ خطے کے دیگر ممالک اور بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہت بہتر ہے۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- 21 گھنٹے قبل

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- ایک دن قبل

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- ایک دن قبل

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- ایک دن قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- ایک دن قبل

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- ایک دن قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- ایک دن قبل

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- ایک دن قبل

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- ایک دن قبل







