5اگست کے اقدامات واپس لیے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے : وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت جب تک کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کرتا، اس کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور تاجکستان میں مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان بھی موجود تھے۔ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے جبکہ وزیر اعظم عمران خان اور تاجکستا ن کے صدر امام علی رحمان نے یاداشتوں پر دستخط کیے۔وزیراعظم عمران خان اور تاجک صدر امام علی رحمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تاجک صدرکوپاکستان آمد پر خوش آمدید کہتاہوں،ہماری کوشش ہے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کریں کیونکہ دونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط سے تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا، تاجکستان کیساتھ تجارت،ثقافت ، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھاناچاہتےہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے، تاجکستان کیساتھ تجارت بڑھانےکیلئےافغانستان میں امن بہت ضروری ہے، امریکی فوج کےانخلا کے بعد افغانستان میں امن کےخواہاں ہیں، پاکستان نے افغان امن عمل میں اہم کردارادا کیا۔افغانستان امن عمل کامیاب نہ ہواتوصورتحال خراب ہونےکاخدشہ ہے۔ دونوں ملکوں کے لے ضروری ہے کہ افغان مسئلہ سیاسی طور پر حل ہو۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستا ن کے لیے موسمی تبدیلی ایک چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات واپس لینے چاہییں کیونکہ 5 اگست کے اقدامات واپس لیے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔ افغانستان کا پر امن حل سب کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ دیا جاتا ہے اور اسلام فوفیا کی وجہ سے دنیا کو اسلام کی حقیقت سے دور کیا جا رہا ہے۔ اسلام فوفیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں گے بلکہ منی لانڈرنگ کے خلاف بھی عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔
تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات خوشگوار رہی اور ہم نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات سمیت دیگر امور پر بات کی۔ پاکستان اور تاجکستان میں مختلف شعبوں میں یاداشتوں پر دستخط خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان نے کورونا صورتحال میں بہترین اقدامات کیے۔ تاجک صدر نے امام علی رحمان کی خطے میں امن کے لیے کوششوں پر پاکستان کی تعریف کی۔ امام علی رحمان نے کہا کہ گوادر منصوبہ اہمیت کا حامل ہے اور جغرافیائی حوالے سے پاکستان خطے کا اہم ملک ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں امن سے مشروط ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 5 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 4 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 10 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک منٹ قبل

