زلزلے کے بعد تائیوان، جاپان اور فلپائن میں حکام نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی تھی لیکن صبح 10 بجے تک ان کو واپس لے لیا گیا


چین کے علاقے تائیوان میں بدھ کی صبح آنے والے 7.4 شدت کے زلزلے سے اموات بڑھ کر 7 ہو گئی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔ دو ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم کے قریب واقع تائیوان میں آنے والا یہ زلزلہ تائیوان اور آس پاس کے زیادہ تر جزیروں میں محسوس کیا گیا ۔ زلزلے سے درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔
یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز تائیوان کے ہوالین شہر سے 18 کلومیٹر جنوب میں اور سطح زمین سے 34.8 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔مقامی حکام نے زلزلے کے مرکز کی گہرائی 15.5 بتائی تھی۔
تائی پے کے سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کے سیسمولوجی سنٹر کے ڈائریکٹر وو چیان فو کے مطابق زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس محسوس کئے جا چکے ہیں اور ان کے آئندہ دو تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
زلزلے کے بعد تائیوان، جاپان اور فلپائن میں حکام نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی تھی لیکن صبح 10 بجے تک ان کو واپس لے لیا گیا۔تائیوان کے دارالحکومت میں زلزلے کے بعد میٹرو سروس ایک گھنٹے کے لئے بند کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے چین کے مشرقی صوبے فوجیان اور ہانگ کانگ میں بھی محسوس کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ستمبر 1999 میں آنے والے 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد سے یہ سب سے زیادہ طاقتور زلزلہ تھا۔نیشنل فائر ایجنسی نے کہا کہ تمام اموات ہوالین کاؤنٹی میں ہوئیں اور اب تک 736 افراد زلزلے میں زخمی ہوئے ہیں۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 6 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 7 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 3 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل






