جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف کا عید کے بعد ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ چرائے ہوئے مینڈیٹ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے، عمر ایوب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف کا عید کے بعد ملک بھر میں جلسوں کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے عید کے بعد جلسوں کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے کہا کہ آج ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے چرائے ہوئے مینڈیٹ کے لیے جدوجہد جاری رکھنی ہے، عمران خان نے زور دیا ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے تھے اور رہیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا تھا، بشریٰ بی بی کا چیک اپ ہونے جارہا ہے، بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہیں طاقت ہے۔عمران خان نے فوکل پرسنز کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں انہوں نے مجھے بیرسٹر گوہر علی خان،شبلی فراز، بیرسٹر علی ظفر اور ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ کو شامل کیا ہے - عمران خان سے جو پارٹی رہنما ملاقاتوں کے لئیے آئیں گے یہ کمیٹی طے کرے گی.

انہوں نے مزید کہا کہ بشری بی بی کو عمران خان کی کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے وہ عمران خان کی طاقت ہے وہ عمران خان کے ساتھ پہلے بھی کھڑی تھی اب بھی کھڑی ہے اور آئیندہ بھی کھڑی رہیں گی - انکو وہ تمام تر سہولیات دی جانی چاہئے جو ہر شہری کا بنیادی قانونی حق ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے مینڈیٹ پر جو ڈاکہ ڈالا گیا ہے اس مینڈیٹ کی واپسی کے لئیے جدوجہد جاری رکھیں گے عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے جو خط لکھا گیا ہے اس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کو لارجر بنچ تشکیل دے کر تعین کرنا چاہئیے کہ کیوں اور کیسے خفیہ ادارے عدلیہ کے معاملات میں اثر انداز ہوتے ہے ہم اپنے بہادر ججز اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہے۔

اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عید کے بعد بھرپور تحریک چلائیں گے، پورے پاکستان میں جلسوں کا شیڈول دیا جائے گا، ججز کو دھمکیاں ملنے پر تشویش ہے۔ 12 اپریل کو ملک بھر میں جلسوں کااعلان کریں گے، ان لوگوں نے پاکستان کو بنانا ری پبلک بنادیا ہے، ہمارا گرینڈالائنس بناہے،جلسے بھی ہوں گے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالتوں میں جدوجہد کرنا ہے، فارم 45 اور فارم 47 والے لوگوں میں فرق کرنا ہوگا، عوام نے تحریک انصاف کو بھرپور میںڈیٹ دیا جو چرالیا گیا، ملک کسی افراتفری کوبرداشت نہیں کرسکتا، پہلا جلسہ پشین میں ہوگا۔

 

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعہ کو جدید ڈیجیٹل معیشتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انقلابی انداز میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اے آئی نیشنل پلان کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کی معلومات کے لیے شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی رائے لی جائے۔


احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اس شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پکڑ دھکڑ کے بعد جماعت اسلامی نے 3 مقامات پر  دھرنے دینے کا اعلان

اس کے علاوہ پولیس کی جانب مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اب جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پکڑ دھکڑ کے بعد جماعت اسلامی نے 3 مقامات پر  دھرنے دینے کا اعلان

حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش اور پکڑ دھکڑ کے بعد جماعت اسلامی نے 3 مقامات پر  دھرنے دینے کا اعلان کردیا  ۔

تفصیلا ت کے مطابق  جماعت اسلامی کے دھرنے کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا، پنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

اس کے علاوہ پولیس کی جانب مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اب جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کردی۔ 

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایاکہ جماعت اسلامی نے 3مقامات پردھرنوں کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ مری روڈ راولپنڈی، زیروپوئنٹ اسلام آباد اور چونگی نمبر 26 پردھرنا ہوگا جبکہ زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر دھرنے کی قیادت حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔

ان کا کہناتھاکہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کی ہدایت ہے جہاں رکاوٹ ہوگی وہیں دھرناہوگا، ترجمان کا کہنا تھاکہ حکومت فسطائیت پر اتر آئی، تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتےہیں اور اب تک 1150 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بجلی کےبلوں میں کمی اورتنخواہ دارپرٹیکس ختم کرنے تک دھرنا رہے گا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی۔

ججز میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں۔ وہ ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll