جی این این سوشل

پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ 1422.01 فٹ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: واٹڑ اینڈ پاؤرڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار400 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد23 ہزار 200کیوسک اور اخراج23 ہزار 200کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد31 ہزار400 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 400 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار600 کیوسک اور اخراج18 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار700 کیوسک اور اخراج 6 ہزار500 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1422.01 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.330ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1095.65 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.335 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.70 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.215 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کےلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کر دی گئی

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حکومت نے نئے پلان پرکام شروع کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی نجکاری کےلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کر دی گئی

پی آئی اے کی نجکاری کےلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کر دی گئی، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حکومت نے نئے پلان پرکام شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کوقطر یا ابوظہبی گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ معاہدے کےتحت فروخت کیا جارہا ہے۔پی آئی اے کوجی ٹوجی معاہدے کے تحت فروخت کرنے کی تجویز کردی۔ ذرائع کے مطابق بلیوورلڈ کنسورشیم کی بولی کینسل ہونےکےبعد نیا پلان بنا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قطریا ابوظہبی سے30نومبرتک اظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب، قطریا ابوظہبی کو پی آئی اے میں بیشترشرائط پہلےسے طے شدہ شامل ہوسکتی ہیں۔

بلیوورلڈ کنسورشیم نےپی آئی اے کے حصص خریدنے کیلئے 10 ارب روپے کی بولی دی تھی۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے10ارب روپے کی بولی منسوخ کردی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کرلیا

5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں کے لیے افراد کا چناؤ شروع کر دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کرلیا

امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکٹرک کے بانی ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں اہم ذمہ داری سونپ دی۔

5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں کے لیے افراد کا چناؤ شروع کر دیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر نےرئیل اسٹیٹ ٹائیکون اسٹیووٹکوف کو مشرق وسطیٰ کیلئےخصوصی ایلچی جبکہ مغربی کنارے کے وجود سے انکاری اور حماس سے جنگ بندی کےمخالف اسرائیل نواز سابق گورنر مائیک ہکابی جان کو اسرائیل کیلئےامریکی سفیر نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارےسی آئی اے کے سربراہ کے لیےجان ریٹکلیف کو نامزد کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی صدارتی مہم میں اہم کردارادا کرنے والےدنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

نو منتخب امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ایلون مسک اور سابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ویوک رام سوامی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شنسی (DOGE) کی سربراہی کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےری پبلکن کی صدارتی مہم کےدوران 119 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کوصدارتی الیکشن جیتنے پر اہم عہدہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایلون مسک اور راما سوامی حکومتی بیوروکریسی کی اجارہ داری ختم کرنے، فضول اخراجات ختم کرنے اور وفاقی ایجنسیوں کی ساخت کو دوبارہ بنانے کے لیےکام کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے نام کے باوجود DOGE حکومتی ایجنسی نہیں ہے اور یہ حکومت سے باہر رہتے ہوئےٹرمپ انتظامیہ کو مشورے اور مدد فراہم کرےگی، یعنی ایلون مسک اور بائیو ٹیک انٹرپرینئیر راما سوامی دونوں اس عہدےپر رہتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کام کر سکیں گے۔

ایلون مسک نے بھی سوشل میڈیا پر اس عہدے پر نامزدگی کی تصدیق کی اور ایک بیان میں لکھا کہ انکا محکمہ امریکی نظام اور فضول اخراجات میں ملوث حکومتی اداروں کو جھٹکے فراہم کرے گا۔

ٹیسلا کے بانی کا کہنا تھا ماضی میں وہ امریکی بجٹ میں سے 2 کھرب ڈالر کم کرنا چاہتےتھے تاہم انہیں اس حوالے سے بہت کم معلومات فراہم کی گئیں۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے الیکشن سےدو ماہ قبل ستمبر 2024 میں ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر DOGE کےعہدے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انجینئر محمد وسیم یونس نے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی عہدے کا چارج سنبھال لیا

نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد انجینئر محمد وسیم یونس نے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انجینئر محمد وسیم یونس نے  منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی عہدے کا چارج سنبھال لیا
انجینئر محمد وسیم یونس کو منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی کے عہدے کا چارج سونپ دیا گیا۔
 
این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاؤس لاہور(13نومبر 2024) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے281ویں اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(ایس او) انجینئر محمد وسیم یونس کو منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، وہ یہ ذمہ داریاں ایم ڈی کے عہدے پر
 
ریگولرتقرری تک سنبھالیں گے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
 
انجینئر محمد وسیم یونس نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری مکمل کی۔وہ پاور سسٹم اینالسز/ٹرانسمیشن پلاننگ اور سسٹم آپریشن میں ذمہ داریاں انجام دینے کا 34 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے توانائی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں جیساکہ پاور سسٹم کی قلیل، درمیانی اور طویل مدتی توسیع کے منصوبوں کی تیاری، کراس بارڈر سٹڈیز، روایتی اور قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے منصوبوں سے بجلی کی ترسیل کیلئے انٹر کنکشن سکیموں کی تجویز، گرڈ سسٹم کے استحکام اور مسائل کا حل، کنسلٹنٹ کی جانب سے تیارکردہ فزیبلٹی سٹڈی رپورٹس کا جائزہ، این ٹی ڈی سی منصوبوں کیلئے پی سی ون اور پی سی ٹو کی تیاری، انڈیکیٹیو جنریشن کپیسٹی ایکسپنشن پلان (IGCEP)، ٹرانسمیشن سسٹم ایکسپنشن پلان (TSEP)، گرڈ کوڈ کی تیاری، تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کی معاونت، توانائی کے شعبے میں آزاد مارکیٹ (CTBCM) کا قیام، اس پر عملدرآمد میں سہولت کاری اور منظور شدہ روڈ میپ کے تحت سسٹم آپریٹر کو فعال کرنا شامل ہیں۔
 
انجینئر وسیم یونس کو بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں، پراجیکٹ ڈویلپرز، کنسلٹنٹ، کنٹریکٹرز، وفاقی اور صوبائی حکومت کے اداروں کے ساتھ مستقبل کے ٹرانسمیشن منصوبوں اور گرڈ کی کارکردگی میں بہتری کے منصوبوں پر بات چیت کا وسیع تجربہ بھی حاصل ہے۔ انہوں نے متعدد قومی اور بین الاقوامی اداروں سے تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے۔
 
نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد انجینئر محمد وسیم یونس نے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ 
پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll