اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہر حال میں نویں، دسویں ،گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات ہوں گے، 10 جولائی کے بعد تمام امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الالصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے اجلاس ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وبا کا تعلیم پر بہت منفی اثر ہوا،مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑے، تعلیمی ادارے بند کرنا آسان فیصلہ نہیں مجبوری کے تحت کرنے پڑے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی وزرا نے مل کر دسمبر میں فیصلہ کیا کہ امتحان کے بغیر پروموٹ نہیں کیا جائے گا، سب سے فئیر ٹیسٹ ایکسٹرنل ایگزیمینیشن کا ہے، برطانیہ میں حال ہی میں اسکول گریڈز پر والدین عدالت میں جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبا کی اکثریت وہ ہی جو آخری ڈیڑھ دو ماہ میں پڑھتے ہیں۔ امتحانات کا نہ لینا مطلب جو تھوڑی سی پڑھائی ہونی بھی تھی وہ بھی نہیں ہو گی، تعلیمی ضیاع سے بچنے کے لیے امتحان ضرور لینے کا فیصلہ کیا ہے۔کیمبرج امتحان کے دوران کورونا وبا کی شدت میں اضافہ ہو گیا تھا، او لیویل کے بچوں کے لیے کیمبرج جولائی میں خصوصی امتحان لے گا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہر حال میں نویں، دسویں ،گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات ہوں گے، طالبعلموں نے شکایات کی ہیں کہ ان کی پڑھائی اسکول بند ہونے کی وجہ سے نہیں صحیح ہو سکی ، ہم نے ان کی شکایات پر غور کیا ہے اور ہم نے طلبہ کی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم تبدیلیاں کی ہیں ، 9، 10 ویں کا امتحانات اختیاری مضامین اور حساب میں ہو گا۔ 11 ویں کا امتحان صرف اختیاری مضامین میں سے ہو گا اور باقی مضامین کے امتحانات نہیں لیے جائے گے ۔انہوں نے کہا کہ 10 جولائی کے بعد تمام امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے امتحانات 24 جون سے شروع ہونے تھے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ امتحانی عملے کے لئے کورونا ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار دی گئی ہے، اولیو ل کے خصوصی امتحان 26جولائی سے شروع ہوں گے۔بورڈز کو یہ بھی کہا ہے کہ ایک پرچے اور دوسرے پرچے میں تھوڑا سا وقفہ رکھا جائے، چاہتے ہیں کہ ستمبر کے تیسرے ہفتے تک امتحانات کے نتائج آ جائیں، تاکہ طلبا کے لیے داخلہ آسان ہو سکے۔

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- a day ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 15 hours ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 4 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 4 days ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- a day ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 5 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 19 hours ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 days ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 21 hours ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 4 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 21 hours ago



