جی این این سوشل

علاقائی

فیاض الحسن چوہان اور عظمی بخاری میں دلچسپ مکالمہ

لاہور :صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان بے ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کومل کرپریس کانفرنس کرنے کی پیشکش کردی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیاض الحسن چوہان اور عظمی بخاری میں دلچسپ مکالمہ
فیاض الحسن چوہان اور عظمی بخاری میں دلچسپ مکالمہ

تفصیلات کے مطابق  پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان اور ن لیگ کی رکن عظمیٰ بخاری میں دلچسپ مکالمہ ہوا ،  فیاض الحسن چوہان نے عظمیٰ بخاری کومل کرپریس کانفرنس کرنے کی پیشکش کی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  آپ اپنا موقف دیں میں اپنا نقطہ نظر بیان کروں گا۔عظمی بخاری نے کہا کہ  آپ پہلے وزارت سے استعفی دیں پھر آپکے ساتھ کھڑی ہو کر پریس کانفرنس کروں گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ   پہلے آپ گفتگو کر لیں بعد میں میں کر لوں گا۔عظمی بخاری نے کہا کہ  کیا آپ مسلم لیگ ن جوائن کرنا چاہتے ہیں جو میرے ساتھ پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں۔جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  مل کر پریس کانفرنس کر کے نئے مثال قائم کرتے ہیں۔اس پر مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ   مجھے اکیلے میڈیا ٹاک کرنے دیں آپ جائیں ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  عظمی بخاری کھل کر میری پارٹی کے بارے بات میں کریں پھر میں کروں گا۔اس پر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ  پھر جواب الجواب بھی ہوگا۔

کھیل

ٹی 20 سیریز، پاکستان کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 سیریز، پاکستان کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، جہاں دونوں ہی سیریز میں کامیابی کےلیے حریف پر جم کر وار کرنے کو تیار ہیں۔

پہلے میچ میں آئرلینڈ نے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ دوسرےمیچ میں پاکستان نے ہوم ٹیم کو باآسانی زیر کردیا تھا۔

ڈبلن اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں نسیم شاہ کی جگہ پر حسن علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے پوچھے گئے سوالات پر جواب جمع کروادیا

جواب میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے  پوچھے گئے سوالات پر جواب جمع کروادیا

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراضات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرا دیا۔

پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف ایک رجسٹرد سیاسی جماعت ہے، جماعت نے 3 اپریل کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن نے جواب جمع کرائے، جواب میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف 208 اے کے تحت کارروائی نہیں بنتی۔ پی ٹی آئی نے 9 جون 2022 اور 23 نومبر 2023 کو پارٹی انتخابات کرائے ہیں۔پی ٹی آئی متحرک جماعت کے طور پر موجود ہے۔ الیکشن ایکٹ میں ایسی کوئی شق نہیں کہ جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہوا ہے۔

جواب میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق پارٹی الیکشنز کرائے،انٹرا پارٹی الیکشنز کا طریقہ کار کنڈکنٹ آف الیکشنز سے آگاہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے پاس سرٹیفیکیٹ اور نشان روکنے کی کوئی معقول وجہ نہیں۔ پی ٹی آئی کے خلاف سیکشن 202 کے تحت کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعتراضات بلاجواز ہیں،پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 5 درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعا کی۔ پی ٹی آئی کے خلاف انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے کا الزام درست نہیں ہے،پی ٹی آئی نے تین بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے، جنرل باڈی کی منظوری کے بعد فیڈرل چیف الیکشن کمشنر اور چیف آرگنائزر کوتعینات کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

گیری کرسٹن 19 مئی سے پاکستانی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، پی سی بی

گیری کرسٹن 22 مئی کو ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے تین دن قبل ٹیم میں شامل ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیری کرسٹن 19 مئی سے پاکستانی ٹیم  کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ گیری کرسٹن پاکستان ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی دو سالہ مدت کا آغاز کرنے کےلیے 19 مئی کو لیڈز میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن 22 مئی کو ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے تین دن قبل ٹیم میں شامل ہوں گے۔

اس سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں حصہ لے گی جس میں پاکستان ٹیم 6 جون کو ڈیلاس میں اپنے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا کا مقابلہ کرے گی۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ گیری کرسٹن کو گزشتہ ماہ وائٹ بال کا ہیڈ کو چ مقرر کیا گیا تھا جبکہ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کی تقرری ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کی گئی تھی۔

جیسن گلیسپی اگست میں بنگلادیش کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز سے قبل جولائی میں پاکستان پہنچ کر ذمہ داری سنبھالیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll