Advertisement

چین : کوئلے کی کان میں حادثے سے 4 افراد ہلاک

شنہوا کے مطابق زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور ان مرہم پٹی کی جا رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 7 2024، 2:38 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین  : کوئلے کی کان میں حادثے سے 4 افراد ہلاک

چین میں کوئلے کی ایک کان میں حادثے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ صوبہ ہنان کے لینگشوئی جیانگ شہر میں کو ئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اداروں نے جائے حادثہ پر آپریشن مکمل کر دیا ہے تاہم حادثے کی وجہ جاننے کی تحقیقات جاری ہیں۔

شنہوا کے مطابق زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور ان مرہم پٹی کی جا رہی ہے ۔ 

Advertisement