جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا

ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی یکجہتی کے لئے خصوصی دعا کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مکہ مکرمہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا، اس موقع پر بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پیر کو وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ انہوں نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی۔

وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کئے، انہیں بیت اللہ کے دروازے کھول کر زیارتِ خاص کروائی گئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لئے خصوصی دعا کی۔

انہوں نے عالمی امن و آشتی، دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اوربھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

دنیا

امریکی صدر بائیڈن کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

لبنان میں جنگ بندی کا نفاذ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے سے ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدر بائیڈن کا  اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کا نفاذ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے سے ہوا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے، معاہدے سے  دشمنی کا مستقل خاتمہ ہوگا۔قبل ازیں اسرائیل کی کابینہ نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری کے بعد خطاب میں کہا کہ ہم غزہ سے باقی ماندہ یرغمالیوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں، ہم نے حزب اللہ کو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے، جنگ کے دوران اپنے بہت سے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ادھر اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے کہا کہ کسی بھی معاہدے کے تحت اسرائیل جنوبی لبنان پر حملہ کرنے کی صلاحیت برقرار رکھے گا، لبنان اس سے قبل بھی اسرائیل کو ایسا حق دینے والے کسی بھی معاہدے کے الفاظ پر اعتراض کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اب تک  3 ہزا ر 768 شہری شہید، 15 ہزار 699 زخمی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری رہے گا،علی امین گنڈاپور

دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بانی پی ٹی آئی کال آف نہیں کرتے، وزیر اعلیٰ گنڈا پور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری رہے گا،علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دھرنے کی کال بانی پی ٹی آئی نے دی اور انہوں کہا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک میں کال آف نہیں کروں گا۔

مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی پاکستان تحریک انصاف اور ہمارے لیڈر بانی چیئرمین نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم ایک پرامن پارٹی ہیں اور ہم پاکستان کی واحد پارٹی ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ ہماری نوجوان نسل اور ہماری آنے والی نسل کے لیے ملک میں قانون کی بالادستی، اپنے آئین کا تحفظ، اپنی حقیقی آزادی، اپنی خودداری اور حقیقی جمہوریت کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری پارٹی کے ساتھ ایک فسطائیت، ایک جبر، ایک ظلم، جس میں ہماری چادر اور چادریواری کو پامال کیا گیا، ہم پر جعلی مقدمے درج کیے گئے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہمارا لیڈر آج جیل میں ہے، ہمارے لیڈر کی بیوی کو ناجائز جیل میں ڈالا گیا، ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں اور ووٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور یہ ایسا ایک ظالمانہ رواج اور روایت ڈالی گئی جو کہ پاکستان ہی نہیں دنیا کی سیاسی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی پھر بھی ہم پرامن ہوکر اپنے حق کی بات کررہے ہیں۔

گنڈا پور نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پر امن احتجاج کرنے والے ہمارے سیکڑوں کارکن شہید کردیے گئے، سیدھی گولیاں ماری گئیں، سیکڑوں کارکن زخمی ہیں جن کا ٹرک ابھی آرہا ہے، شہدا کا ٹرک بھی ابھی آرہا ہے، ہزاروں کارکن اس وقت گرفتار ہیں، آخر ہمارے راستے میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کی گئیں۔ ہم پر تشدد نہ کیا جاتا تو ہمارے لوگ بھی جواب نہ دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے جائز حقوق کی بات کررہے ہیں جب بھی ہم جلسے کی بات کرتے ہیں ہمیں اجازت نہیں دی جاتی، جب پرامن احتجاج کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اجازت نہیں ملتی اور جب ہم عدالتوں سے انصاف لینے جاتے ہیں تو نہ ہمیں عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے اور نہ ہی اسمبلی کا فلور یا پارلیمان کا تقدس ہے نہ اس کا اس ملک میں کوئی احترام رہ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اب ہمارے پاس کیا چوائس ہے؟ ظاہر ہے ہمارے پاس یہی چوائس ہے کہ جلسے کی اجازت نہ ملے تو  ہم جاکر مظاہرہ کرکے اپنا ایک بیانیہ دیں؟ بات یہ ہے کہ ہم لوگوں نے اس سے پہلے جب جلسے کا اعلان کیا اسلام آباد میں، ہم پر فسطائیت کی گئی، پھر ہم نے ایک پُرامن کال دی، بارہا میں نے اور بانی چیئرمین نے کہا کہ ہم ڈی چوک جائیں گے، پرامن طریقے سے جائیں گے اور پرامن طریقے سے ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ وہ علاقہ جہاں پر اجازت نہیں ہے، جہاں پر خان صاحب کا اشتہار ہے، یہ کال خان صاحب نے دی اور خان صاحب نے کہا کہ یہ دھرنا جاری رہے گا اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک میں کال آف نہیں کروں گا، تو پہلی بات یہ ہے پورے پاکستان کے عوام کے لیے کہ دھرنا جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم نہیں ہوا دھرنا ایک تحریک ہے جو عمران کان کی کال تک جاری رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج ،اسلام آباد کے اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد سامنے آگئی

پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال میں کل 44 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ 27 سکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکار لائے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج ،اسلام آباد کے  اسپتالوں میں لائے گئے  جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد سامنے آگئی

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد کے تین مختلف اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد سامنے آگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تین اسپتالوں میں 10 جاں بحق افراد اور 71 زخمی لائے گئے۔ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 سول اور 4 سکیورٹی فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوئے۔ پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال میں کل 44 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ 27 سکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکار لائے گئے ہیں۔

سی ڈی اے اسپتال میں 2 سول زخمی افراد لائے گئے جن میں ایک آنسو گیس شیل سے زخمی ہوا اور ایک کو کندھے میں گولی لگی۔ پمز اسپتال میں 27 پولیس اہلکار اور 14 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ اسپتال لائے گئے 7 جاں بحق افراد میں سے 4 سکیورٹی اہلکار اور 3 سول افراد شامل ہیں۔

پولی کلینک میں 3 جاں بحق اور 28 سول افراد زخمی حالت میں لائے گئے۔

واضح رہے کہ رات گئے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے دوران پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll