Advertisement
پاکستان

عید کے موقع پر پاکستان ریلویز کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف

انتظامیہ نے عید الفطر کے 3 دن کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 9 2024، 6:58 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عید کے موقع پر پاکستان ریلویز کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف

عید کے موقع پر پاکستان ریلویز کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف،انتظامیہ نے عید الفطر کے 3 دن کرایوں میں رعایت کا اعلان کر دیا۔

عید الفطر کے تینوں دن پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرین کرایوں میں 25 فی صد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔

ٹرین کرایوں کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔ عید الفطر کے تین دنوں کے لیے اعلان کی گئی یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر لاگو ہوگی۔

Advertisement