پاکستان
ایس آئی ایف سی ملک کی معدنی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے اہم کردارادا کررہی ہے
وفاقی اور صوبائی ہم آہنگی سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) ملک کی معدنی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
کان کنی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے وفاقی سطح پر مائنز اینڈ منرلز ڈویژن کا قیام تیزی سے طے کیا گیا ہے۔
یہ ڈویژن ملک بھر میں معدنی پالیسیوں اور ضوابط کو ہم آہنگ کرکے معدنیات کے شعبے کی بحالی میں مدد کرے گا۔ وفاقی اور صوبائی ہم آہنگی سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی۔
پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے گلابی نمک کی برآمد کے لیے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
علاقائی
پنجاب بھر میں 15 نومبر کو "نماز استسقاء" ادا کرنے کا فیصلہ
محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعے کو صوبہ بھر میں " نماز ِ استسقاء" کا اہتمام کیا جائے گا
پنجاب بھر میں 15 نومبر کو "نماز استسقاء" ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعے کو صوبہ بھر میں " نماز ِ استسقاء" کا اہتمام کیا جائے گا۔ نماز استسقاء اجتماعی توبہ استغفار اور بارانِ رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے۔
محکمہ اوقاف کے مطابق صوبے میں اس وقت بارش کی اشد ضرورت ہے جس سے اسموگ کے اثرات کم ہوں گے۔ خطّے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کو کئی روز سے شدید دُھند اور اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ اسموگ سے نظام زندگی متاثر ہے اور فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہوچکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جس سے اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی تاہم لاہور اور گردو نواح میں بارش کے امکانات کم ہیں۔
واضح رہے کہ استسقاء کے معنی ہیں بارش مانگنا۔ خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے وقت میں کھلے میدان میں یہ نماز ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ سے عاجزی وانکساری سے گڑگڑاتے ہوئے بارش طلب کی جائے۔
پاکستان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے COP29 کے موقع پر ملاقات
نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے COP29 کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر، آشیم شٹائنر، نے باکو، میں COP29 کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم اور مسٹر شٹائنر نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون، سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد، اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
تفریح
معروف گلوکارعاطف اسلم کا سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق منسوب بیان سے لاتعلقی کا اظہار
عاطف اسلم ماضی میں سعودی دارالحکومت ریاض میں پرفارم کر چکے ہیں
معروف گلوکارعاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق منسوب بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
قریبی ذرائع کے مطابق عاطف اسلم نےسعودی عرب میں کنسرٹ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عاطف اسلم نے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیاکہ وہ سعودی عرب میں کنسرٹ کریں گے یا نہیں کریں گے، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے منسوب زیر بحث بیان سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔
خیال رہےکہ عاطف اسلم ماضی میں سعودی دارالحکومت ریاض میں پرفارم کر چکے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تفریح ایک دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ